مشہور خبریں

میونسپل کمشنر کی تانا شاہی کے خلاف آصف شیخ کی قیادت میں کارپوریشن گیٹ پر انوکھا احتجاج ، راشٹروادی پارٹی کے تمام ذمہ داران ، عہدیداران و ہمدردان سے شرکت کی اپیل

 


مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر میں گذشتہ ایک سال سے پرساشک راج نافذ ہے ایک سال سے کمشنر اپنا من مانا کاروبار کررہا ہے اور شہریان کو بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے بجٹ ریلیز نہ کرنا، ٹینڈر نہ کھولنا اور مسلسل ٹکے واری سے کام کرنا جیسے معاملات سے عوام کو بنیادی سہولیات نہیں مل رہی اور شہر میں تعمیری کام کاج ٹھپ ہیں جس پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید صاحب اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دیگر ذمہ داران نے مسلسل آواز اٹھائی ہے پھر چاہے وہ ہیرا پورہ قبرستان کی زمین کا معاملہ ہو، کمشنر کی ٹکے واری کا معاملہ ہو، آگرہ روڈ فیز تھری کی تعمیر کا معاملہ ہو یا پھر مشرقی اقبال روڈ کا مسئلہ ہو ہر محاذ پر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے نمائندگی کی ہے .



گذشتہ دو ماہ قبل مشرقی اقبال روڈ کی تعمیر کو لیکر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے دھرنا آندولن جاری رکھا ایک ماہ سے زیادہ تک ہر ہفتہ دھرنا جاری رہا آج جب ٹینڈر کھولنے کی بات ہے تو کمشنر ٹینڈر نہیں کھول رہا ہے جسکی وجہ سے روڈ کی تعمیر رکی ہوئی ہے اور عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ یہ شہر کی بہت اہم شاہراہ ہے فتح میدان سے سلیمانی چوک، سلیمانی چوک سے بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول، بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول سے پوارواڑی بریج تک یہ روڈ تعمیر ہونا ہے مگر کمشنر ٹینڈر نہیں کھول رہا ہے جس کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے مین گیٹ پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کا انوکھا احتجاج آصف شیخ رشید کی قیادت میں کیا جائے گا .

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ہی عہدیداران و ذمہ داران اور ہمدردان سے گذارش ہیکہ31 اگست بروز جمعرات صبح 11 بجے میونسپل کارپوریشن کے مین گیٹ پر ہونے والے دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ایسی اپیل آصف شیخ رشید ،اسلم انصاری اور شکیل جانی بیگ نے کی ہے .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.