مشہور خبریں

جمعیت علماء مدنی روڈ کے زیرِ اہتمام اصلاحی کمیٹی ہیرا پورہ کی خدمات ، ڈیڑھ سو کے قریب مسائل حل

 


مالیگاؤں / گذشتہ کچھ سالوں قبل جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کے زیرِ اہتمام شہر مالیگاؤں میں کچھ اصلاحی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں آئی تھی۔جس میں سے ایک کمیٹی کا قیام ہیرا پورہ میں بھی عمل میں آیا ۔

کمیٹی بنانے کا مقصد یہ تھا کہ میاں بیوی کے معاملات ،حصے ترکے کے معاملات اور اسی طرح آپسی تنازعات کو اِن کمیٹیوں کے ذریعے حل کرنا۔بالخصوص میاں بیوی کے اور طلاق کے معاملات بجائے پولس اسٹیشن اور مہیلا منڈل میں جانے سے روکنا اور کمیٹی کے ذریعے دونوں طرف کے ذمہ داران کو بیٹھا کر سنت و شریعت کو سامنے رکھ کر معاملات کی اصلاح کرنا اور فریقین میں صلح کروانا۔


روزِ اول سے ہی ہیرا پورہ اصلاحی کمیٹی ان مقاصد کو لیکر جمعیت کی،مفتی اسمعیل صاحب قاسمی کی اور ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کی سرپرستی و رہبری میں اپنا کام کررہی ھے۔اور ابھی تک ڈیڑھ سو کے قریب مسائلوں کو حل کیا گیا۔اسی طرح دو معاملہ طلاق کا بھی ھوا جس کو سنت و شریعت کی روشنی میں حل کیا گیا۔کئی معاملات آزاد نگر اور پوار واڑی پولس اسٹیشن سے نکال کر کمیٹی میں بیٹھ کر حل کیا گیا۔ایک معاملہ ایسا بھی تھا جو بڑا پیچیدہ تھا لیکن اُس معاملے کو ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کو بتایا گیا اور پھر ڈاکٹر صاحب نے تمام فریقین اور کمیٹی والوں کو بیٹھا کر اس طرح بھی حل کیئے کہ کبھی کبھی گھی نکالنے کے لیئے انگلی ٹیڑھی کرنا پڑتی ھے۔اور ڈاکٹر صاحب الحمد للہ اچھی رہبری اور سرپرستی بھی فرما رھے ھیں۔


گذشتہ کچھ دنوں پہلے کمیٹی میں مفتی اسمعیل صاحب،مفتی عامر عثمانی صاحب،مفتی عامر یسین صاحب،مولانا عمران اسجد ندوی صاحب  کی تشریف آوری بھی ھوئی تھی اور اِن کے سامنے تمام کارگزاریاں اور کام کرنے طریقے تحریری اور زبانی طور پر پیش بھی کئے گئے جس کو پڑھ کر سن کر ان تمام حضرات نے رہنمائی بھی فرمائی اور نصیحت آمیز کلمات سے کمیٹی کے تمام ممبران کو نوازا تھا۔

کمیٹی میں مذکورہ احباب کام کررہے ھیں آپ دیئے گئے نمبرات پر رابطہ کرسکتے ھیں۔صدر کمیٹی:-حافظ مبین احمد  ، نائب صدور:-خلیل احمدصاحب98607460180، رئیس احمد مقادم09527273380 ناظم کمیٹی:- محمد عارف صاحب ، خازن کمیٹی:-محمد ایوب حنفی 09028214119 ، سکریٹری:-نہال احمد مقادم09260375100 ، ممبران میں محمد ابراھیم فٹر09970757008

خالد اخترچچا ، حبیب الرحمن بھائی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.