مشہور خبریں

گرناندی کے سیلابی پانی میں ڈوب کر شیخ ارباز جاں بحق

 


مالیگاؤں :10 ستمبر  اتوار کی سہ پہر تین بجے کے قریب مولانا عمرین چوک کے ساکن شیخ ارباز شیخ شکیل کی گرناندی کے سیلابی پانی میں ڈوب جانے سے موت واقع ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق جائے مقام پر کوئی ماہر تیراک موجود نہ ہونے سے کئی افراد کی نظروں کے سامنے یہ نوجوان پانی میں ڈوب گیا اور جیسے ہی اس  واقعہ کی اطلاع قلعہ تیراک گروپ کے اطہر احمد تارے اور محمد مزمل کو ملی انہوں نے فوری طور پر گرنا ندی پہنچ کر نوجوان کو پانی سے باہر نکالا لیکن تب تک اس کی روح نفس عنصری سے پرواز کر چکی تھی ۔ اس طرح کی معلومات موصول ہوئی۔ قلعہ پولس پنچ نامہ اور قانونی نقاط کی تکمیل کرانے میں مصروف رہی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر شکیل تیراک بھی فائر گاڑی لے کر جائے مقام پر حاضر ہوئے لیکن تب تک قلعہ تیراک گروپ نے لاش کو پانی سے باہر نکال لیا تھا۔



یاد رہے کہ بارش کی دوبارہ شروعات سے  گرنا ندی میں سیلابی کیفیت بنی ہوئی ہے۔ روزانہ سوشل میڈیا کے ذریعہ نوجوانوں اور سر پرستوں کو باخبر کیا جارہا ہے کہ پانی کے اطراف میں نہ جائیں اور نہ ہی نہانے کی کوشش کریں لیکن بد قسمتی سے ایک نوجوان جو ندی کے کنارے پتھر پر بیٹھا تھا کہ اچانک پانی میں گر گیا جس کی وجہ سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔اس ضمن میں شفیق اینٹی کرپشن نے اس نوجوان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان مچھلی بازار کی ہوٹل میں کام کیا کرتا تھا ۔اس حادثے سے اہل خانہ میں غم و اندوہ کا ماحول پایا جارہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.