مشہور خبریں

شہر بھر میں SIR فارم بھروانے کیلئے اسلام پارٹی کی ٹیم تیار، مدد کیلئے 38 سینٹر قائم، آصف شیخ کی پریس کانفرنس ،اپنے گھر والوں سمیت پڑوسیوں کا فارم بھرنے میں خواتین، نوجوانوں اور تعلیم یافتہ افراد معاونت کریں

مالیگاؤں / سابق ایم ایل اے و اسلام پارٹی کے رہنما آصف شیخ نے شہریوں سے اہم اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹر لسٹ کی خصوصي اصلاح (SIR) کے عمل میں شہریوں کو مکمل مدد فراہم کرنے کے لیے اسلام پارٹی کی بڑی ٹیم تیار ہے۔ شہر میں فارم بھرنے کے لیے 38 مراکز قائم کیے گئے ہیں جو کل بروز اتوار کو صبح 11 بجے سے کام شروع کریں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف شیخ نے بتایا کہ SIR کا دوسرا مرحلہ 30 جون سے 29 جولائی تک جاری رہے گا۔ ہر ووٹر کو فارم بھرنا لازمی ہے، چاہے ان کا نقشہ (mapping) ہوا ہو یا نہ ہوا ہو۔ انہوں نے بنگال اور بہار کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں لاکھوں ووٹ متاثر ہوئے ہیں اگر ہم نے ذرا بھی کوتاہی کی تو یہاں بھی لاکھوں ووٹ متاثر ہوسکتے ہیں، اس لیے مالیگاؤں جیسے حساس شہر میں احتیاط برتنا ضروری ہے۔

اسلام پارٹی نے قانونی مدد، فارم بھرنے اور BLOs کو جمع کرانے کے لیے وارڈ وائز 38 مراکز قائم کیے ہیں۔ ان مراکز پر مفت مراٹھی زبان میں فارم بھرے جائیں گے۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ پارٹی کی خواتین ٹیمیں گھر گھر پمفلٹس تقسیم کریں گی اور نوجوان رضاکار مراکز پر خدمات انجام دیں گے۔
آصف شیخ نے مزید بتایا کہ دو الگ الگ کمیٹیاں روزانہ تمام مراکز کا دورہ کریں گی تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے شہریوں، خاص طور پر خواتین، نوجوانوں اور تعلیم یافتہ طبقے سے اپیل کی کہ وہ فارم بھرنے میں فعال کردار ادا کریں اور اپنے گھر والوں سمیت پڑوسیوں کو بھی آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مراحل میں نوٹسز اور دستاویزات کی ضرورت پڑ سکتی ہے، اس لیے قانونی ٹیم بھی تیار ہے۔ پارٹی کا مقصد شہریوں کو کسی قسم کا نقصان نہ ہونے دینا ہے۔عوام سے آصف شیخ نے اپیل کی ہے کہ وہ 11 بجے سے اسلام پارٹی کے ہیلپ لائن مراکز پر پہنچیں، فارم حاصل کریں، بھریں اور BLOs کے حوالے کریں۔ اسلام پارٹی نے واضح کیا کہ یہ کام شہریوں کی خدمت اور ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.