مشہور خبریں

پسماندہ طبقے کے طلبا کے لئے سرکاری ہاسٹل میں داخلہ شروع ، ہاسٹل میں صبح کا ناشتہ، دودھ، پھل کے ساتھ دوپہر اور شام کو دونوں وقت پیٹ بھر کھانا، ہفتے میں دو بار میٹھا کھانا اور رہائش مفت و ماہانہ الاؤنس


 ناسک : تعلیمی سال 2023-24 کے لیے داخلہ کا عمل اڈگاؤں میں 1000 طلباء کی گنجائش والے پسماندہ طبقے کے طلباء کے ہاسٹل میں شروع ہو گیا ہے، جسے حکومت کے سماجی انصاف اور خصوصی معاونت کے محکمے کے ذریعے چلایا جاتا ہے ۔  سرکاری پسماندہ طبقے کے طلباء کے ہاسٹل یونٹ نمبر 1 اڈگاؤں ناسک کے سربراہ نے خواہشمند طلبہ سے ہاسٹل میں داخلہ کی درخواست کے لیے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے 

 تعلیمی سال 2023-24 میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، آزاد ذاتوں اور خانہ بدوش قبائل، معاشی طور پر پسماندہ طبقات، خصوصی پسماندہ طبقات، جسمانی طور پر معذور اور یتیم طلباء جو دسویں اور اس کے بعد کے پیشہ ورانہ کورسز کے لیے پڑھ رہے ہیں کو سرکاری قواعد کے مطابق خالی نششتوں پر  داخلہ دیا جائے گا۔ وہیں سرکاری ہاسٹلز میں داخل طلباء کو صبح کا ناشتہ، دودھ، پھل کے ساتھ ساتھ دوپہر اور شام کو دونوں وقت پیٹ بھر کھانا، ہفتے میں دو بار میٹھا کھانا اور رہائش مفت فراہم کی جاتی ہے ،


اور تعلیمی ادارے کے سربراہ کی سفارش کے مطابق حکومت کی طرف سے طے شدہ مالی حد تک کی رقم کتابوں، تعلیمی سامان، یونیفارم اور ڈریس کوڈ کے لیے طالب علم کے بینک اکاؤنٹ میں ہر ماہ 800 روپے کی رقم بطور وظیفہ جمع کرائی جاتی ہے ۔

 ہاسٹل میں داخلہ کی درخواستیں مفت دستیاب ہیں اور داخلے کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے ہاسٹل کے سربراہ نے 1000 پسماندہ طبقے کے طلباء کے سرکاری ہاسٹل، اڈگاؤں ناسک کے دفتر سے تعطیلات کو چھوڑ کر رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.