مشہور خبریں

نماز استسقاء ، رقت آمیز دعا اور توبہ استغفار کے چلتے شہر میں باراران رحمت کا نزول


 مالیگاؤں / گزشتہ کئی روز سے مہاراشٹر بھر میں بارش نہ ہونے سے ایک طرف انسان تو دوسری طرف جانور ، چرند پرندر بھی بے چینی میں مبتلا تھے ، ناسک ضلع میں کسانوں میں بھی بے چینی کا ماحول تھا ، وہیں عوام کو ملنے والا پانی بھی تاخیر سے فراہم ہونے لگا ، اس دوران مالیگاؤں شہر میں تمام مسلک کی جانب سے نماز استسقاء ، درود و اسغفار کے ساتھ خواتین و مردو کی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جارہا تھا مگر باوجود اسکے بارش کے آثار نظر نہ آنے پر امت مسلمہ میں بے چینی کا ماحول تھا ،

مگر آج شام میں اچانک موسم تبدیل ہوا اور اللّه پاک نے شہر میں باران رحمت کا نزول کردیا ، شہر میں ہو رہی بارش کو لیکر شہریان نے راحت کی سانس لی ہے ۔ وہیں دینی جماعتوں کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے وہ مسلسل توبہ استغفار کا اہتمام کرتے ہوئے گناہوں سے بچیں اور نمازوں کی پابندی کرے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.