مالیگاؤں/اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(SIO) کی پندرہ روزہ ملک گیر مہم *" اللہ کرے تُجھ کو عطا جدّت کردار"* کے ضمن میں آج مالیگاؤں میں ATT ہائی اسکول کے باہر طلباء کے لئے ایک پروگرام *"Say No To Eve-Teasing"* کا انعقاد کیا گیا۔
آج کے حالات سے آپ واقف ہیں کے کس طرح سے نوجوانوں میں *لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ* کے واقعات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں، بے حیائی اور بے راہ روی سر چڑھ رہی ہے۔ ایسے دور میں ہمارے طلباء ان برائی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ کر اپنے اخلاق و کردار کو روشن بنائیں اور معاشرے کو بھی اس روشنی سے منور کریں۔
اسی مناسبت سے آج کی یہ سرگرمی منعقد کی گئی اور نوجوانوں کو لڑکیوں کی عزت کرنا اور انکا احترام کرنے ان سے متعلق پلے کارڈ لے کر تنظیم کے ممبران اسکولوں کے باہر کھڑے رہ کر طلباء میں بیداری و رہنمائی کی کوشش کی گئی۔


