مشہور خبریں

ایس ڈی پی آئی لوک سبھا الیکشن کیلئے تیاریوں میں مصروف ، نیشنل لیڈران کی مالیگائوں آمد ، ورکشاپ کا انعقاد

 


مالیگاؤں / سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے قومی سطح کے لیڈران کی مالیگائوں آمد ہوئی اور لوک سبھا الیکشن کے سلسلے میں ضروری گفتگو ہوئی اور جائزہ لیا گیا۔ ساتھ ہی پارٹی کے لیڈران، ورکروں کو ٹریننگ بھی دی گئی۔ اس ٹریننگ ورکشاپ میں نیشنل سکریٹری ریاض فرنگی پھیٹے اور نیشنل ورکنگ کمیٹی کے ممبر عبدالحنان نے حصہ لیا۔ مالیگائوں SDPI کے لیڈران اور ورکروں کو لوک سبھا الیکشن کے لئے ضروری معلومات کے علاوہ الیکشن کے ایام میں ہونے والی دقت اور پریشانیوں سے بھی باخبر کیا گیا۔ واضح رہے کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مہاراشٹر کی تین نشستوں پر لوک سبھا کے امیدوار کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ ان تین لوک سبھا میں (۱) دھولیہ مالیگائوں لوک سبھا (۲) سائوتھ سینٹرل ممبئی (۳) اورنگ آباد، ان تین مقامات پر پوری طاقت کے ساتھ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارے گی۔ واضح رہے کہ پارٹی پالیسی کے مطابق پارٹی کے لیڈران اور ورکروں کو ضروری ہدایات کے سلسلے میں بتایا گیا کہ آنے والے دنوں میںملک اور ریاست کے حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے SDPI الیکشن میں ہر حال میں حصہ لے گی۔

ریاست مہاراشٹر اور مالیگائوں میں پارٹی کو شروع ہوئے ابھی دو سال ہوئے ہیں۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں پارٹی نے MLA، MLC، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل اور گرام پنچایت میں بھی حصہ لیا ہے۔ جنوبی ہند کے مختلف گرام پنچایت اور تحصیل کی سطح پر SDPI برسر اقتدار بھی آ چکی ہے۔ اس ورکشاپ میں مالیگائوں شہر (ضلع) صدر راحیل حنیف، ابراہیم انقلابی، عارف عطار، جمیل شیخ، فیضان شیخ، شہباز شیخ کے علاوہ درجنوں پارٹی کے ورکرس موجود تھے۔  اس طرح کی تحریری اطلاع ضلع میڈیا انچارج عثمان عاشق نے اخبار ھٰذا کو روانہ کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.