مشہور خبریں

سیمنٹ کی اینٹ و ٹائلس بھر کر گجرات سے ناسک آرہی ٹرک حادثے کا شکار ، ڈرائیور کی موت

 


ناسک / کل آدھی رات کو کوٹمبی گھاٹ میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ٹرک ڈرائیور کا ٹرک پر سے کنٹرول کھونے کے سبب ٹرک حادثے کا شکار ہوگئی ، اس حادثے  میں ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ہے ۔

 اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق 14 ٹائر ٹرک نمبر TN52J3003 سیمنٹ کی اینٹیں اور ٹائلس بھر کر گجرات سے ناسک آرہی تھی ۔ اسی دوران کوٹمبی گھاٹ کے قریب ٹرک کھڈے میں گرنے سے ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا ، اس حادثے میں سیمنٹ کی اینٹوں اور ٹائل کے بوجھ سے ڈرائیور کا کیبن ٹوٹ گیا اور ٹرک ڈرائیور سامان کے ڈھیر تلے دب گیا۔



 معلوم ہوکہ ٹرک ڈرائیور کی لاش 12 گھنٹے کی انتھک کوششوں کے بعد باہر نکالی گئی۔  ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت بالامرگن سبرمنی (عمر 44 سال) ساکن نمککل تامل ناڈو کے طور پر کی گئی ہے۔ وہیں کلینر شنکر راجندر حادثے کے وقت موقع پر چھلانگ لگا دی تھی جس کے چلتے وہ بال بال بچ گیا ہے ۔  اس سلسلے میں پیٹھ پولیس اسٹیشن میں حادثہ کا مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.