مالیگاؤں / (پریس ریلیز) بارہویں سائنس میں کامیاب طلباء و طالبات کو یہ اطلاع دیجاتی ہے کہ ریاست مہاراشٹر کی تمام پولی ٹیکنک کالجوں میں دائریکٹ سیکنڈ ایئر انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس (پولی ٹیکنیک )میں داخلہ رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ ڈایکٹریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن مہاراشٹر اسٹیٹ اور مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام تمام کورسیس کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 جولائی 2024 ہے۔
بارہویں سائنس میں کامیاب خواشمند طلباء و طالبات جو اپنا کریئر انجیئنرنگ فیلڈ کے مختلف شعبوں میں بنانا چاہتے ہیں۔ ایسے طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات پولی ٹیکنک میں داخلہ لیں۔ پولی ٹیکنیک کورسیس میں داخلہ کیلئے حکومت سے منظور شدہ منصورہ انجینئرنگ کالج کے ایف سی سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن، ڈکیومنٹ وری فکیشن اورکنفرمیشن ضرور کر وائیں۔آن لائن رجسٹریشن فیس جنرل کٹیگری400 روپیہ اور ریزرو کٹیگری 300 روپیہ ہے۔
واضح رہے کہ ڈپلومہ ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر ایڈمیشن کیلئے CET/JEE/NEETامتحانات دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو طلبہ نے CET/JEE/NEETامتحانات نہیں دیا ہے ایسے تمام طلبہ کو چاہئے کہ فوری طور پر ڈپلومہ کورسیس میں رجسٹریشن کر والیں۔ تاکہ مستقل میں کسی بھی طرح کا تعلیمی نقصان نہ ہو اور ڈپلومہ انجینئرنگ کرنے لینے کے بعد روزگار کے بےشمار مواقع ہیں۔ بارہویں سائنس کے بعد ڈپلومہ انجینئرنگ دو سال کا ہی ہوتا ہے۔
مالیگاؤں شہر کی معروف منصورہ انجینئرنگ میں ایف سی سینٹر پر رجسٹریشن اور دیگر پروسیس کی سہولیت مہیا ہیں۔ نیز مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کالج میں گذشتہ دس سالوں سے لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک جاری ہے۔ جس میں کمپیوٹر انجیئنرنگ ڈپلومہ، سول انجیئنرنگ ڈپلومہ اور میکانیکل انجیئنرنگ ڈپلومہ، الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر اور ٹیکسٹائل مینو فیکچررس کورسیس موجود ہیں۔اس پولی ٹیکنک کالج میں مناسب فیس، میناریٹی اسکالرشپ، تجربہ کار اساتذہ، جدید میشنوں پر مبنی لیباریٹریز اور دیگر طرح کی سہولیات موجود ہیں۔ طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات منصورہ کالج ایف سی سینٹر سے استفادہ کریں۔ مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں: 9028254527-9021974886