مشہور خبریں

غیر قانونی ہاتھ بھٹی شراب اڈے پر ناسک دیہی پولیس کی چھاپہ مار کاروائی ، 6 مقدمات درج ، 70 لیٹر دیسی شراب اور 1360 لیٹر کیمیکل سمیت 78ہزار روپئے مالیت کا سامان ضبط

مالیگاؤں / غیر قانونی ہاتھ بھٹی شراب اڈے  کو ختم کرنے کے لیے 27 جون 2024 کو ناسک دیہی پولیس نے مالیگاؤں تعلقہ اور جائے کھیڑا پولیس اسٹیشن کی حدود میں موجود 6 غیر قانونی ہاتھ بھٹی شراب اڈوں پر چھاپہ کاروائی کرتے ہوئے  70 لیٹر دیسی شراب اور 1360 لیٹر کیمیکل ضبط کیا جس کی کل مالیت 78,000 ہے ۔ شراب کیمیکل اور دیگر مواد ضبط کرتے ہوئے، مہاراشٹر شراب پر پابندی ایکٹ کے تحت 06 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 اس چھاپہ مار مہم میں مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن حدود میں سنودانے شیوار، دہیوال شیوار، یسگاؤں شیوار اور جلکو شیوار میں 04 مقامات اور جئے کھیڑا پولیس اسٹیشن حدود میں تہارآباد شیوار کے 02 مقامات شامل ہیں۔

 مذکورہ مہم کے دوران پولیس نے ان مقامات کے خلاف کارروائی کی ہے جہاں غیر قانونی شراب بنائی جاتی ہے۔  پولس نے ناسک ضلع کے پہاڑیوں، ندیوں اور نہروں کے قریب دیہاتوں میں شراب کی بھٹیوں پر چھاپہ مار کر سامان ضبط کیا ہے ۔
ناسک دیہی ضلع ایس پی وکرم دیشمانے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناسک رورل  آدتیہ میر خیلکر، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مالیگاؤں انیکیت بھارتی کی رہنمائی و لوکل کرائم برانچ پی آئے راجو سروے کی خبر پر اس چھاپہ مار کاروائی میں  پی ایس آئے سندیپ پاٹل، حولدار گورکشناتھ سموتسرکر، پولیس نائک شرد مغل، سبھاش چوپڑا، نریندر کمار کولی، یوگیش کولی، دتاترے مالی ، و مالیگاؤں تعلقہ پولیس اسٹیشن کے پی آئے راہل کھتال کی ٹیم کے خاتون اے پی آئے  ساونجی ، پی ایس آئے کوٹھالے، حولدار پوار، نیرکر، پولیس نائک بچھاو، واگھ، دیورے ، پاٹل، بھامرے، کماوت، آہیرے، عملدار گنجال، شیرولے، واگھ، منڈے، کولی نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

ناسک گرامین ضلع  پولیس سپرنٹنڈنٹ شری وکرم دیشمانے نے بتایا کہ  اس طرح کی ہتھ بھٹی شراب تیار کرنے کیلئے دیہاتی نالیوں کا گندا پانی ، نوساگر، پرانے بیٹری کے سیل، یوریا سمیت انسانی زندگی کے لیے نقصان دہ کیمیائی مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ وہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ ضلع میں جاری غیر قانونی کاروبار کی اطلاع دیں ، خبر دینے والے افراد کا نام خفیہ رکھا جائنگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.