مالیگاؤں / ناسک گرامین ضلع ایس پی دیشمانے کے حکم پر مالیگاؤں سمیت ناسک گرامین حدود میں جاری غیر قانونی کاروبار کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع ہے ۔
27 جون 2024 کو مالیگاؤں شہر و اطراف میں غیر قانونی کاروبار کو ختم کرنے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ ناسک گرامین شری وکرم دیشمانے اور انیکیت بھارتی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مالیگاؤں کے حکم پر اور مالیگاؤں ڈپٹی ڈویژنل پولیس آفیسر اور پولیس اسٹیشن آفیسر انچارج کی رہنمائی اور قیادت میں شہر اور اطراف میں غیر قانونی کاروبار پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی ۔جس میں مالیگاؤں پولیس نے غیر قانونی ہاتھ بھٹی شراب اڈے ، جگار اڈے اور پابندی عائد غیر قانونی گٹکے کے خلاف چھاپہ مار کاروائی کو انجام دیتے ہوئے 34 مقدمات درج کرتے ہوئے 34 افراد کو گرفتار کر انکے قبضے سے 3 لاکھ 37 ہزار 879 روپئے کا مال ضبط کیا ہے ،
شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی جانب سے موصول تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر جگار قاعدہ قلم کے تحت 7 مقدمات درج کر 7 افراد کو گرفتار کر انکے قبضے سے 3 ہزار 7 سو روپئے کی اشیاء ضبط کی ، ممبئی شراب پابندی قاعدہ کے تحت 27 مقدمات درج کر 27 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضے سے 2 لاکھ 78 ہزار 280 روپئے کا مال ضبط کیا ، غیر قانونی گٹکے پر کاروائی کرتے ہوئے 3 مقدمات درج کر 3 افراد کو گرفتار کر انکے قبضے سے 52 ہزار 899 روپئے کا مال ضبط کیا ہے ، ایسے کل 34 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے 34 افراد کو گرفتار کر انکے قبضے سے 3 لاکھ 37 ہزار 879 روپے کا مال مدعہ ضبط کیا گیا ہیں ۔
وہیں مالیگاؤں پولیس غیر قانونی کاروبار کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے اور یہ ہمیشہ جاری رہے گی۔ شہریوں کے پاس غیر قانونی کاروبار کے حوالے سے کوئی معلومات ہوں تو وہ معلومات فراہم کریں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر وکرم دیشمانے اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر انیکیت بھارتی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ناسک دیہی پولیس کی جانب سے چلائے جانے والے غیر قانونی کاروبار کے خلاف آپریشن میں تعاون کریں ۔