مشہور خبریں

جائزہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ٹیکسٹائل بجلی کمپنی اور کامگار محکمہ کے آفیسران کی وزیر ٹیکسٹائل چندر کانت دادا پاٹل کے بنگلہ پر مشترکہ میٹنگ ،اضافی سبسڈی کیلئے سیکرٹریز کی مخالفت بے معنی ،مفتی اسمٰعیل قاسمی کی میٹنگ میں خصوصی شرکت، 12 جولائی کے بعد پرکاش گڑھ کے آفیسران کا شہر دورہ و میٹنگ


مالیگاؤں / 27 ہارس پاور سے کم کنکشن رکھنے والے پاور لوم بنکروں کو ایک روپیہ اور 27 ہارس پاور لوم سے زائد کنیکشن رکھنے والے بنکروں کو 75 پیسہ اضافی سبسڈی کیلئے محکمہ جاتی سطح کے سیکریٹریز کی مخالفت بے معنی ہے جن بنکروں کو اب تک سبسڈی ملتی آئی ہے انھیں صرف 27 ہارس پاور سے کم اور زائد کی بنیاد پر اضافی سبسڈی دینا ہے، ٹیکسٹائل اور بجلی کمپنی کے بعد پہلے سے اعداو شمار موجود ہیں اس لیے فوری طور پر اضافی سبسڈی کا جی آر جاری کرتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں، اس طرح کا فیصلہ آج ریاستی وزیر ٹیکسٹائل چندر کانت دادا پاٹل کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا، جسکی تفصیل ممبئی سے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اور مقامی سطح سے آل مالیگاؤں کنزیومر ایسوسی ایشن کی جانب سے یوسف الیاس نے بتاتے ہوئے بتایا کہ اس میٹنگ میں ریاستی سطح پر تشکیل دی گئی جائزہ کمیٹی کے اراکین کے علاوہ سرکاری بجلی کمپنی، ٹیکسٹائل محکمہ ،اور وزارت محنت کے سیکریٹریز، اور پاور لوم مراکز خصوصاً مالیگاؤں آؤٹر کے آمدار دادا بھسے جو جائزہ کمیٹی کے صدر ہیں مالیگاؤں سینٹرل کے MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی ، اچل کرنجی کے ایم ایل اے پرکاش آواڑے، ناگپور کے MLA موجود تھے، اس میٹنگ میں کئی اہم امور پر غور و خوض کیا گیا. جس میں خصوصی طور پر پاور لوم کے ایک شیڈ میں اضافی بجلی کنکشن دینے کیلئے سب میٹر لگاۓ جانے کو بھی منظوری دی گئی، عام طور پر بجلی کمپنی اس طرح کا استدلال پیش کرتی ہے کہ ٹرانسفارمر اوور لوڈ ہونے، نئے سب اسٹیشن کی عدم تعمیر کی وجہ سے نئے کنکشن نہیں دیے جاسکتے، خود مالیگاؤں میں 98 سے زائد التواء میں ہیں اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ ایک شیڈ میں پہلے سے کنکشن موجود ہے تو اس شیڈ میں اگر دوسرا میٹر لگانے کی بات ہوتی ہے تو سب میٹر لگا کر علاحدہ سے میٹر دیا جائے گا، وہیں مالیگاؤں میں پرائیویٹ بجلی کمپنی کی جانب سے بڑھتی فالٹی بلوں اور بنکروں کی جانب سے اس طرح کی شکایت کہ انکے میٹر ایم ڈی شوٹ ہورہے ہیں اسکے ازالے کیلئے 12 جولائی کے بعد سرکاری بجلی کمپنی کے ہیڈکوارٹر واقع پرکاش گڑھ کے آفیسران مالیگاؤں کا دورہ کریں گے اور دادا بھسے و مفتی اسمٰعیل قاسمی کی رہنمائی میں بنکر تنظیموں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد عمل میں آئے گا، اس کے بعد اس مسئلے کا حل نکالا جائے گا، مذکورہ میٹنگ میں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اس طرح کی نشاندہی کی تھی کہ یہ شکایت صرف مالیگاؤں میں ہی زیادہ ہے لہٰذا اس کا ازالہ بھی ہونا چاہیے، مزکورہ میٹنگ کے تعلق سے یہ اطلاع بھی دی گئی کہ اس میٹنگ میں بھیونڈی کے MLA رئیس شیخ غیر حاضر رہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.