مشہور خبریں

مالیگاؤں شہر میں سماجوادی پارٹی کی سائکل کا پہیہ مضبوط ، ایڈوکیٹ توصیف سلیم ، نیاپورہ کی سابق کارپوریٹر صبیحہ بفاتی ، مزمل بفاتی ، ڈاکٹر ریحان رحیمی ، صغیر آرٹس ، حافظ شارق عثمانی و شکیل بھارتی کی نئے عزم و حوصلے کے ساتھ سماجوادی پارٹی میں شمولیت



مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی آپریشن سائیکل کے تحت عوام میں اپنی مقبولیت حاصل کررہی ہیں اور پارٹی میں نئے ممبران کو شامل کررہی ہیں ۔اس آپریشن کے تحت سماجوادی پارٹی نے شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کی پارٹی کے  نیا پورہ کے کارپوریٹر صبیحہ مزمل بفاتی کو سماجوادی پارٹی میں شامل کرلیا ہے ۔اس ضمن میں پیر کی شب دس بجے انصار گنج علی میاں ندوی لائبریری کے پاس واقع امپلائمینٹ سینٹر میں منعقدہ تقریب استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا ۔اس تقریب میں معاون کارپوریٹر مزمل بفاتی، کارپوریٹر صبیحہ مزمل بفاتی ،حافظ شارق عثمانی صغیر آرٹ اور ڈاکٹر ریحان رحیمی نے مفتی اسمٰعیل کا ساتھ چھوڑ کر سائیکل کو تھام لیا ہے ۔اس تقریب میں ایڈوکیٹ توصیف اور عتیق شاہ، شکیل بھارتی نے بھی سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔یہاں مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند نے ان ممبران کا خیر مقدم کیا ۔

اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ندی کے اس پار اپنے ہی ٹیکس کے روپے سے ترقی ہورہی ہیں اور ہمارے شہر کے موجودہ ایم ایل اے کام نہیں کر رہے ہیں اور بہانہ بنا کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف شیخ اور مفتی اسمٰعیل کی ملی جوڑ سے مالیگاؤں 25 سال  سے ترقی سے محروم ہوگیا ہے ۔اب اس شہر سے ناکارہ نمائندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے عوام بیدار ہوگئی ہیں۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے کبھی کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی کام کرنے والوں کی قدر کی ۔ان پانچ سالوں میں شہر میں کوئی کام کاج نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ فلائی اوور بریج ابھی تک نہیں بن سکا ہے اور موسم پل کی نئی تعمیر بھی تقریباً مکمل ہورہی ہیں ۔انہوں نے سابق و موجودہ ایم ایل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسی نمائندگی سے شہریان بیزار ہوگئے ہیں۔موصوف نے پارٹی میں آنے والے نئی افراد کا استقبال کیا اور تعمیر و ترقی کا نعرہ دیتے ہوئے کہا کہ 9 اگست کرانتی دن سے مالیگاؤں شہر کیلئے سیاست میں کرانتی آئے گی ۔

اس استقبالیہ تقریب سے شان ہند نے کہا کہ پارٹی میں شام ہونے والے تمام افراد اپنی ذات میں ایک انجمن رکھتے ہیں ۔کارپوریٹر صبیحہ مزمل بفاتی نے میرے ساتھ کئی محاذ پر کام کیا ہے اور ہم نے خواتین کو آمادہ کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل کو ایم ایل اے بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔صغیر آرٹ اور حافظ شارق عثمانی نے سوشل میڈیا سے مفتی اسمٰعیل کیلئے راہ ہموار کی ہے آج وہ سب مفتی اسمٰعیل کو چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شام ہوگئے ہیں ہم انکا استقبال کرتے ہیں ۔

اس موقع پر اطہر حسین اشرفی ایڈوکیٹ توصیف، معاون کارپوریٹر مزمل بفاتی، ڈاکٹر ریحان رحیمی، شکیل بھارتی ،مولانا اسمٰعیل رحمانی ،معین اختر وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔یہاں دھولیہ شہر سماجوادی پارٹی کے صدر گڈو ککا، مولانا زاہد ندوی ،سہیل عبد الکریم، رضوان سر، ایڈوکیٹ عبد العظیم خان ،رشید سیٹھ ایولے والے، باقی روشن والے، محمد ممبر، ابولیث انصاری، انیس مستری، عارف پاپا سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.