آن لائن رجسٹریشن کی شرط ختم، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا اعلان ،27 ہارس پاور سے کم کنکشن رکھنے والے بنکروں کو ایک روپیہ اور 27 ہارس پاور سے زائد کنیکشن رکھنے والے بنکروں کو 75 پیسہ اضافی سبسڈی ،مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کل ہی اسمبلی میں آواز اٹھائی تھی، آل مالیگاؤں پاور لوم ایسوسی ایشن کا اظہار تشکر
0
جولائی 03, 2024
مالیگاؤں / (پریس ریلیز ) مہاراشٹر میں پاور لوم مراکز پر 27 ہارس پاور سے کم کنکشن رکھنے والے بنکروں کو ایک روپیہ فی یونٹ اور 27 ہارس پاور سے زائد کنیکشن رکھنے والے بنکروں کو 75 پیسہ فی یونٹ اضافی سبسڈی کا جو فیصلہ ریاستی حکومت نے لوک سبھا الیکشن سے قبل لیا تھا اسکے لیے آن لائن رجسٹریشن کی شرط رکھی گئی تھی آج اسمبلی اجلاس کے دوران ریاستی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آن لائن رجسٹریشن کی شرط کو ختم کرنے کا اعلان کیا، اس طرح کی تفصیل ممبئی سے مقامی MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اخبار ھذا کے نمائندے کو فون کے ذریعے دی، نمائندے کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن سے قبل ریاستی حکومت نے اپنی کابینی میٹنگ میں پاور لوم بنکروں کو اضافی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل ٹیکسٹائل محکمہ نے آن لائن رجسٹریشن کی شرط عائد کر دی تھی، جسکی وجہ سے شہر سمیت پاور لوم مراکز پر بے چینی کا ماحول تھا لوک سبھا الیکشن کا ضابطہ اخلاق اور پھر حکومت کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر رہی، اس درمیان مانسون اسمبلی اجلاس شروع ہوا اور کل مَیں ( مفتی اسمٰعیل قاسمی ) نے اسمبلی میں اس تعلق سے آواز بلند کی، کہ اضافی سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی جو شرط عائد کی گئی ہے اسے واپس لیا جائے، آج ریاستی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اسے واپس لینے کا اعلان کردیا ہے، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے یہ بھی بتایا کہ ناگپور اسمبلی اجلاس میں پاور لوم مراکز اور بنکروں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، اس کا اعلان وزیر ٹیکسٹائل چندر کانت دادا پاٹل نے کیا تھا اور موصوف نے جاری سال کے اوائل میں شہر کا دورہ بھی کیا تھا اس کمیٹی کا چیئرمین آؤٹر کے ایم ایل اے و ناسک ضلع کے پالک منتری دادا بھسے کو بنایا گیا تھا، کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی، جس میں بنکروں کو اضافی سبسڈی سمیت دیگر مراعات کا عندیہ ظاہر کیا گیا تھا، ایسے میں حکومت نے فوری طور پر عمل درآمد کیا اور 27 ہارس پاور سے کم کنکشن رکھنے والے بنکروں کو ایک روپیہ اور 27 ہارس پاور سے زائد کنیکشن رکھنے والے بنکروں کو 75 پیسہ اضافی سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن آن لائن رجسٹریشن کی شرط عائد ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اب یہ شرط بھی ختم کردی گئی ہے یاد رہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جب سبسڈی دینے کا اعلان کررہے تھے تو انھوں نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی طرف اشارہ بھی کیا اور انھیں ہاؤس میں دیکھا اور اشارہ کرتے ہوئے انھیں اسمبلی ہاؤس میں بھی دیکھا گیا اسی دوران انکے پیچھے بیٹھے وزیر دادا بھسے بھی آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کی طرف اشارہ کیا اور انھیں خوشی کے ساتھ میز کو تھپتھپانے کا اشارہ بھی کیا، ان سب کے بعد انکے کچھ مخالفت کرنے والی سیاسی پارٹی کو یہ سب سے دل برداشتگی ہوئی اور رات 9 بجے کے قریب انھیں نے ہنگامی طور پر الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو بند کمرے میں آفس سے کہا کہ اسمبلی میں آواز اٹھانے سے کام نہیں ہوتا ہے کاغذگی کاروائی کو اصل نمائندگی بتایا، جبکہ یہی لوگ ہیں جب تین روز تک مفتی اسمٰعیل قاسمی نے جاری ایوان میں نہیں بول سکے تو یہ لوگ اور انکے چاہنے والے شور مچا رہے تھے ہمارے شہر کا آمدار کب اسمبلی میں آواز اٹھائے گا، اب جب نمائندگی ہوئی اور نمائندگی پر کامیابی حاصل دیکھائی دی اور انکے منہ پر زور دار زنّاٹے دار طمانچہ لگا تو ہوش ٹھکانے آگئے. شام 5 بجے دریں اثناء مقامی سطح سے آل مالیگاؤں پاور لوم کنزیومر ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلقہ مالیگاؤں پاور لوم سنگھرش سمیتی کے صدر یوسف الیاس، اور ساجد انصاری نے مقامی MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی کی اسمبلی میں اس تعلق سے نمائندگی اور آج وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے اعلان پر بنکروں کی جانب سے اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے، کہا کہ جائزہ کمیٹی کے صدر دادا بھسے اور مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے بنکروں کیلئے اضافی سبسڈی کی جو سفارش کی تھی اور مطالبہ منظور بھی ہوا، اسکے لیے بنکروں کی ایسوسی ایشن اظہار تشکر کرتی ہے ساتھ ہی ساتھ اس بات کا مطالبہ بھی کرتی ہے کہ جمعہ کو جو بجٹ پیش کیا گیا تھا اس بجٹ میں پاور لوم بنکروں کو مزید راحت دینے کا جو اعلان کیا گیا ہے آنے والے کم از کم پانچ سالوں میں اس پر عمل درآمد برقرار رکھا جائے، آج 2 جولائی بروز منگل کو ہی رات ساڑھے نو سے دس بجے کے درمیان مشاورت چوک پر شہر مالیگاؤں کے محبانِ مفتی اسمٰعیل قاسمی و جاں نثار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے آتش بازی پٹاخوں کی ایک طویل لڑی لگادی تھی اور وہ خوشی کا اظہار اس طرح سے کر رہے تھے کہ انکے قائد و سالار نے اسمبلی میں آواز اٹھائی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے 27 ہارس پاور سے کم کنکشن رکھنے والے بنکروں اور 27 ہارس پاور سے زائد کنیکشن رکھنے والے بنکروں کو فی یونٹ 1 روپیہ اور 75 پیسہ اضافی سبسڈی دینے کا اعلان کیا، سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے، اس پٹاخے بازی کی وجہ سے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کے مخالفین کو یہ بھی ناگوار گزرنے لگا کہ کچھ لوگ یہ کہتے تھے کہ مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی بنکروں کا استعمال کر رہے ہیں اور بنکر بے وقوف بن رہا ہے لیکن آج بنکروں کی طاقت و اہمیت کو ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی سمجھا اور خود مقامی بنکروں نے بھی جب ہی تو بنکروں نے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی و منسٹر دادا بھسے کا اظہار تشکر ادا کیا.