مشہور خبریں

آگرہ روڈ فیز تھری، پوار واڑی روڈ اور فلائی اوور کی تعمیر 15جولائی تک مکمل کی جائے ورنہ عوامی احتجاج ، آصف شیخ رشید کی قیادت میں وفد کی میمورنڈم

مالیگاؤں / (پریس ریلیز) مالیاتی سال 2016-17 سے ریاستی حکومت کے فنڈز سے منظور شدہ آگرہ روڈ پر زیر تعمیر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ علیہ فلائی اوور بریج کو 15 جولائی تک عوام کیلئے کھولا جائے ۔گزشتہ پانچ سے چھ سالوں سے اس بریج کی تعمیر سست رفتاری سے جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک نظام متاثر ہورہا ہے ۔ دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کی کثیر تعداد میں آمدورفت ہونے سے راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔اس فلائی اوور بریج کے کام کو بروقت مکمل کر کے ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کی مکمل ذمہ دار مالیگاؤں کارپوریشن ہے۔ عوامی مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔لہذا، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ جولائی 2024 تک مذکورہ فلائی اوور برج کا کام مکمل کیا جائے اور عوام اور موٹرسائیکلوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے بصورت دیگر 16 جولائی 2024 کو صبح 11:00 بجے اولڈ آگرہ روڈ فلائی اوور برج کے مقام پر عوام کے ساتھ بڑے پیمانے پر دھرنا تحریک بھی منعقد کی جائے گی۔اس طرح کا ایک میمورنڈم آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر سے کیا ہے ۔
موصوف نے منگل کی دوپہر میونسپل کمشنر سے وفد کیساتھ ملاقات کی اور کہا کہ آگرہ روڈ فیز تھری جو دیوی کے ملہ سے درے گاؤں تک تعمیر ہورہی ہے کو بھی فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔اس کے علاوہ قلب شہر کی مصروف ترین شاہراہ مشرقی اقبال روڈ المعروف پوار واڑی روڈ کی تعمیر بھی سست رفتار سے جاری ہے اسے بھی جلد از جلد مکمل کی جائے ۔اس روڈ سے اسکولی طالبان علم کا گذر زیادہ ہوتا ہے اور اس روڈ سے متصل لاکھوں کی آبادی ہے ۔عوام کوحد درجہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لہٰذا ان دونوں راستوں کی تعمیر بھی کارپوریشن جلد از جلد کریں ورنہ عوامی تحریک کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں اسطرح کا انتباہ بھی آصف شیخ رشید نے دیا ہے ۔موصوف نے اس مکتوب کی ایک کاپی سٹی پولس اسٹیشن اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن کو بھی دی ہے۔اس وفد میں اسلم انصاری،رضوان ممبر ،شکیل جانی بیگ ،نوید خطیب، نعیم مرزا ۔ثاقب سیعد شامل تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.