ناسک/ بدھ 10 جولائی کو ڈنڈوری روڈ پر واقع گلموہر نگر میں سوامی سمرتھ کیندر کے قریب گھر میں موجود ایک 80 سالہ بزرگ خاتون کے قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔
مہلوک خاتون کی شناخت کسم سریش ایکبوٹے (عمر 80 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ دن دہاڑے اس قتل سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ افسران اور ملازمین نے موقع واردات پر پہونچ کر کرائم سین کا جائزہ لیا ۔ وہیں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر نامعلوم قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے ۔