مشہور خبریں

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس اور فلاح امت ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک ہفتہ کیلئے کرئیر گائیڈنس کیمپ کا آغاز ، اس موقع سے طلبہ فائدہ اٹھائیں


مالیگاؤں / دسویں اور بارہویں(آرٹس، سائنس و کامرس) پاس یا فیل ہونے کے بعد طلبہ و سرپرست حضرات کیلئے سب سے اہم مرحلہ کرئیر کے انتخاب کا ہوتا ہے۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس اور فلاح امت ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک ہفتہ کیلئے کرئیر گائیڈنس کیمپ کا آغاز بروز بدھ ۱۰ جولائی سے ہو چکا ہے۔ اس کیمپ کا اختتام بروز منگل ۱۶ جولائی ۲۰۲۴ کو ہوگا۔

اس کیمپ میں طلبہ کی انفرادی تعلیمی رہنمائی کی جارہی ہے۔ دسویں کے بعد کے پروفیشنل اور نان پروفیشنل کورسیس کی معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ اس کیمپ میں مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے پروفیسر  اور کاونسلر حضرات دوپہر تین بجے سے رات نو بجے تک طلبہ کی رہنمائی کیلئے موجود ہیں۔
اس کیمپ کے پہلے روز ڈاکٹر دلاور حسین، ڈاکٹر ساجد نعیم ، پروفسیر یعقوب انصاری، پروفیسر شاداب اظہر ، پروفیسر وقار احمد، ریحان کھاٹک اور فلاح امت ٹرسٹ کے ذمہ داران میں جناب عارف عباس، جناب امتیاز رفیق و دیگر اسٹاف موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.