لاڈلی بہن اسکیم : این سی پی بھون سے رہنمائی و رجسٹریشن کے کام کا آغاز ، خواتین استفادہ کریں
0
جولائی 02, 2024
مالیگاؤں : 2 جولائی (پریس ریلیز) مہاراشٹر حکومت نے لاڈلی بہن اسکیم کا اعلان کیا ہے اور اس اسکیم کے تحت خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے وظیفہ دیا جائے گا ۔اس وظیفہ کیلئے شہر مالیگاؤں کی خواتین کا رجسٹریشن کرانے کیلئے مالیگاؤں شہر میں آصف شیخ رشید کی ایما پر راشٹروادی بھون کے پہلے منزلہ پر شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی آفس پر رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلی معلومات آصف شیخ رشید نے دی ۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار کی جانب سے وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن اسکیم میں 21 سال سے لیکر 60 سالہ خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے دئے جائیں گے ۔شہر کی خواتین اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے رجسٹریشن کریں ۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کیلئے آدھار کارڈ، جنم داخلہ یا ایل سی ، ڈومیسائل (رہائشی سند) ،انکم سرٹیفکیٹ،بینک پاس بک،موبائل نمبر، راشن کارڈ اور پاسپورٹ سائیز فوٹو،لیکر شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی آفس آگرہ روڈ راشٹروادی بھون پر تشریف لائیں ۔ان خواتین کا رجسٹریشن کیا جائے گا ۔اسی طرح آصف شیخ نے کہا کہ جن خواتین کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نہیں بنا ہے اسے ہماری جانب سے انتہائی کم خرچ میں بنا کر دیا جائے گا تاکہ شہر کی خواتین زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے ۔راشٹروادی بھون پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک خواتین کی رہنمائی کی جائے گی ۔