مشہور خبریں

پرائیویٹ بجلی کمپنی MPSL کو معاہدے کے مطابق ہر سال 20 کروڑ روپے انفراسٹرکچر کی درستگی پر خرچ کرنے کا پابند کیا جائے ، نیا کنیکشن دیا جائے ،پولس شہر کے دشمن عناصر کو تڑی پار کریں کمشنریٹ ڈکلئیر کیا جائے پولس کی نفری بڑھایا جائے لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جائے ،27 ایس پی سے کم پاور لوم بجلی کنزیومر ہیں انھیں ایک روپیہ اسکے اوپر 75 پیسے سبسڈی کا اضافہ کیا جائے آن لائن رجسٹریشن کی شرط ختم کی جائے ،مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کا مانسون اسمبلی اجلاس کے چوتھے دن ایوان میں مطالبہ

مالیگاؤں / مالیگاؤں مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے آج مانسون اسمبلی اجلاس جون جولائی کے چوتھے روز شہر مالیگاؤں کی نمائندگی کرتے ہوئے آواز اٹھائی، مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقے 114 کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے صدر ایوان اسپیکر سے مخاطب ہو کر کہا کہ گورنر کے بھاشن پر مجھے کہنے کا موقع دیا مَیں آپ کا بہت بہت شکر گزار ہوں، مَیں مالیگاؤں  اسمبلی حلقے کا آمدار ہوں جو پاور لوم ٹیکسٹائل کا شہر ہے سال 2019 میں حکومت نے  power بجلی کا ٹھیکہ پرائیوٹ بجلی کمپنی کو دیا اور ہر سال 20 کروڑ روپے انفراسٹرکچر پر درست کرنے خرچ کرنے کا پابند کیا تھا، لیکن یہ پرائیویٹ بجلی کمپنی ہر سال 20 کروڑ روپے خرچ کرتی، انفراسٹرکچر کو درست کرتی، نئے ٹرانسفارمر لگاتی، جونے کنڈیکٹر جو تبدیل کرتی، اوور لوڈ ٹرانسفارمر کی جگہ بڑا ٹرانسفارمر لگاتی، یہ سب کچھ نہ کرتے ہوئے، پرائیویٹ بجلی کمپنی MPSL اپنا کام کر رہی ہے جسکی وجہ سے مالیگاؤں کے بنکروں کو، کارخانے داروں کو بہت تکلیف ہیں، پرائیویٹ بجلی کمپنی کے آنے کے بعد آج پانچواں سال چل رہا ہے لوگوں نے کروڑوں روپے لگا کرکے پلاٹ خریدے ،شیڈ بنایا پاور لوم لگائے اور یہ پرائیویٹ بجلی کمپنی ایم پی ایس ایل نیا کنیکشن نہیں دے رہی ہیں جسکی وجہ سے کچھ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے بینک سے قرض Loan لیا ہے اور اس کا سود interest بھرنے کیلئے پریشان ہیں کمپنی کو نئے سب اسٹیشن بنانے تھے مگر نئے سب اسٹیشن نہ بنانے کی وجہ سے پرانے جتنے ٹرانسفارمر ہیں وہ اوور لوڈ over load ہے ایسا پرائیویٹ بجلی کمپنی ایم پی ایس ایل کہتی ہے اور نیا کنیکشن نہیں دیتی ہیں کارخانے داروں کو فالٹی فرضی بل دیتی ہیں، انھیں ایوریج بل Bill دیتی ہیں اور بار بار کہنے کے بعد بھی بلوں کی درستگی نہیں ہوتی ہے، مَیں آپکی معرفت حکومت سے یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ پرائیویٹ بجلی کمپنی MPSL کو اس بات کا پابند کیا جائے، کہ انفراسٹرکچر درست کرنے کیلئے جو سال کا 20 کروڑ روپے خرچ کرنے کا پابند کیا گیا تھا، پرائیویٹ بجلی کمپنی ایم پی ایس ایل معاہدے agreement کے مطابق بھی کام کریں، اور ایوریج Average بل ہو یا فالٹی بل ہو، اسکو جلدی سے جلدی درست کرکے دیں، میری دوسری گزراش آپ کے ذریعے سے یہ ہے کہ مالیگاؤں شہر پاور لوم مزدوروں کا شہر ہے 67 فی صد سے زیادہ لوگ جھوپڑپٹیوں میں رہتے ہیں، جنکو بنیادی سہولیات نہیں ملتی ہیں، مزدوروں کا شہر ہونے کی وجہ سے آج صورتحال ایسی ہے کہ وہاں پر لوگ لاء اینڈ آرڈر کو لے کرکے پریشان ہیں، مَیں نے سرکار سے مانگ کی تھی کمشنریٹ ڈکلئیر کیا جائے، اور وہاں پر آیوکت دیا جائے، تاکہ سماج دشمن عناصر غنڈہ عناصر کو جو تڑی پار کا آرڈر دیا جاتا ہے اسکے مطابق انھیں تڑی پار کیا جائے، اور شہر میں ہر مہینہ دو مہینے پر فائرنگ ہوتی ہے اور اس میں لوگ زخمی ہوتے ہیں ڈپارٹمنٹ کے پاس پولس نفری تعداد نہیں ہے اگر انکو کمشنریٹ ڈکلئیر کیا جائے اور پولس نفری میں اضافہ کیا جائے، تو جو ہے شہر کا لا اینڈ آرڈر درست ہوگا، پولس محکمہ چاہنے کے باوجود بہت کچھ کرنے سے اس لیے قاصر ہیں کہ انکے پاس پولس نفری تعداد کم ہے اور میری تیسری گزارش و مطالبہ ہے کہ مالیگاؤں ٹیکسٹائل سٹی ہونے کی وجہ سے پچھلے دنوں چندر کانت دادا پاٹل نے ایک جائزہ کمیٹی بنائی تھی سات نفری اور اس میں ہمارے مالیگاؤں آؤٹر کے منسٹر دادا بھسے کو صدر بنایا تھا اور اس کمیٹی نے پورے مہاراشٹر میں جتنے ٹیکسٹائل مراکز ہیں سب جگہ جاکر کے سروے کیا، اور حکومت کو اپنی رپورٹ دی اور حکومت نے یہ فیصلہ لیا کہ 27 ایس پی سے کم جو پاور لوم بجلی کنزیومر ہیں انھیں سبسڈی میں ایک روپیہ اور اسکے اوپر 75 پیسے کا اضافہ، لیکن اس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی کنڈیشن شرط رکھی ہے لیکن یہ شرط انتہائی سخت ہے جسکی وجہ سے ہزاروں کنزیومر ہیں لیکن اب تک اس میں صرف 60 لوگوں نے آن لائن رجسٹریشن کیا ہے آپکی معرفت میری حکومت سے یہ گزارش ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کی یہ شرط ختم کی جائے، اور جن لوگوں کو سبسڈی دی جا رہی تھی، انکو بڑھاکر کے جو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی پچھلی سبسڈی کو لاگو کیا جائے، آن لائن رجسٹریشن کی شرط کو ختم کیا جائے، آپ نے مجھے بولنے کا موقع دیا بہت بہت شکریہ. اس طرح سے نمائندگی کرتے ہوئے شہر کے مسائل پر آواز اٹھائی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.