مشہور خبریں

وزیر اعلی میری پیاری بہن اسکیم ،لیک لاڑکی یوجنا کے لئے محکمہ ڈاک میں اکاؤنٹ کھولنے کی اپیل

ناسک / بھارتیہ محکمہ ڈاک اور انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک نے آدھار سے جڑے اکاؤنٹس (DBT) کے ذریعے 'مکھیا منتری ماجھی لاڈکی بہین' اور 'لیک لاڑکی  یوجنا' اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لیے عام افراد کو یہ سہولت فراہم کی ہے۔  اس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ ناسک ڈویژن پرفل وانی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے مذکورہ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے محکمہ ڈاک میں کھاتہ کھولنے کی اپیل کی ہے۔
  مہاراشٹر حکومت جولائی 2024 سے 'مکھیا منتری ماجھی لاڈکی بہین' اسکیم کے تحت حاصل ہونے والے مالی فوائد کو 21 سے 65 سال کی عمر کی خواتین اور 'لیک لاڈکی' اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے گی۔  چونکہ ان ذیلی اسکیموں اور دیگر سرکاری گرانٹس اور فنڈز کو ایک ہی بینک اکاؤنٹ میں آنے کے لیے ایک بینک اکاؤنٹ اور DBT لنک کرنا ضروری ہے، اس لیے ضروری بینک اکاؤنٹ اور DBT لنک کرنے کی سہولت ہندوستانی محکمہ ڈاک کی جانب سے فوری طور پر دستیاب کرائی جارہی ہے۔ سرکاری پریس ریلیز میں یہ واضح کیا ہے کہ تمام استفادہ کنندگان کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ سہولت ہندوستانی محکمہ ڈاک کی تمام شاخوں میں دیہی اور دور دراز علاقوں میں بھی دستیاب ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.