لاڈلی بہن اسکیم میں مالیگاؤں شہر کے تمام عریضوں کو منظور کیا جائے ،وزیر برائے خواتین و اطفال فلاح بہبود ادیتی تٹکرے سے آصف شیخ کی ملاقات ، اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد وزیر ادیتی تٹکرے کا مالیگاؤں میں سیمینارراشٹروادی بھون سے وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن اسکیم کا رجسٹریشن جاری، عوام استفادہ کریں، آصف شیخ کی اپیل
0
جولائی 05, 2024
مالیگاؤں 5 جون (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن اسکیم کے تحت خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے دیئے جائیں گے اور اس کے لئے حکومت نے کئی شرائط کا خاتمہ کردیا ہے ۔اب خواتین کو ادھار کارڈ، راشن کارڈ،جنم داخلہ یا ایل سی ،بینک پاس بک درکار ہونگے ۔خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے دلانے کیلئے راشٹروادی بھون آگرہ روڈ سے آصف شیخ کی قیادت میں رجسٹریشن جاری ہے شہر کی خواتین زیادہ سے زیادہ فائدہ فارم بھرے. ان تمام بھرے ہوئے فارم کو ریاستی وزیر برائے خواتین و اطفال فلاح و بہبود ادیتی وردہ تٹکرے کے سپرد کیا جائے گا اور اسی محکمہ سے خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے دیئے جائیں گے ۔اس طرح کی معلومات آصف شیخ رشید نے دی ۔اس ضمن میں آج ممبئی منترالیہ میں آصف شیخ نے وزیر ادیتی وردہ تٹکرے سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں شہر غریبوں کا شہر ہے یہاں سے بھرے جانے والے تمام عریضوں کو منظور کیا جائے اور اہل خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے دیئے جائیں ۔اس مطالبہ پر اتتی تٹکرے نے اطمینان بخش تیقن دیتے ہوئے کہا کہ مہیلا بال وکاس ڈپارٹمنٹ میں ہی تمام عریضے موصول ہونگے اور میرے ہی محکمہ سے خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے دیئے جائیں گے ۔وزیر موصوفہ نے آصف شیخ رشید کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ فکر نہ کریں میں ہی اس اسکیم کی وزیر ہوں اور میرے ہی محکمہ سے خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے تقسیم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی لاڈلی بہن اسکیم کے تحت مالیگاؤں شہر میں اسمبلی اجلاس کے بعد ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا اور میں خود مالیگاؤں شہر میں آؤنگی ۔تاکہ شہریان کو صحیح سمت میں رہنمائی و بیدار کیا جاسکے ۔اس طرح کی تفصیلات بھی آصف شیخ نے ممبئی سے دی ۔اس تعلق سے شہریان سے بالخصوص خواتین سے آصف شیخ رشید نے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لاڈلی بہن اسکیم کے تحت راشٹروادی بھون آگرہ روڈ سے اپنے فارم بھرے ۔فارم بھرنے کیلئے صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک وقت رہیگا ۔یہاں کاغذات کی درستی و خانہ پری بھی کی جائے گی اور فارم بھرا جائے گا ۔