مشہور خبریں

محکمہ ایکسائز کی ٹیم کے ساتھ ہٹ اینڈ رن ، غیر قانونی شراب لے جانے والی کار نے اسکواڈ کی کار کو دی ٹکّر ، ڈرائیور جاں بحق ، تین شدید زخمی

ناسک/چاندوڑ تعلقہ کے ہرنول ٹول گیٹ پر، ریاستی ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کی گاڑی کو غیر قانونی شراب  لے جانے والی کار نے ٹکر مار دی ، اس ٹکر سے ٹیم کی اسکارپیو کار الٹ گئی اور حادثہ پیش آیا۔  اس حادثے میں ڈرائیور کیلاس کسبے کی موت ہو گئی اور ٹیم کے 3 ملازمین شدید زخمی ہوئے ہیں ۔  اس میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔


 گھوٹی سے ناسک ، ناسک سے منماڑ  منماڑ سے چاندوڑ تک، ٹیم نے 400 کلومیٹر کے فاصلے تک فلمی اسٹائل میں کریٹا کار کا پیچھا کیا۔  اس دوران غیر قانونی شراب لے جانے والی کار نے اسکواڈ کی دو کاروں کو اڑا دیا، ایک سرکاری کار اور دوسری پرائیویٹ کار ہے ۔ 
 دریں اثنا، ناسک دیہی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور اسٹیٹ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.