مالیگاؤں / آزاد نگر پولیس اسٹیشن کی کاروائی میں بند مکان میں ڈکیتی کر فرار ہونے والے نامعلوم ملزمان کی تلاش کر جرم کا پردہ فاش کر جرائم کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ،
اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس، شری دتاتریا کرالے، ناسک ڈویژن ، پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرم دیشمانے ، ناسک دیہی ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری انیکیت بھارتی، مالیگاؤں ، ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ شری تیگبیر سنگھ سندھو، مالیگاؤں کی رہنمائی میں 27 جولائی 2024 کو 11 بجے سے 28 جولائی 2024 کو 08.00 بجے کے درمیان آزاد نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع پلاٹ نمبر 77 سروے نمبر 157 مسلم پورہ، امام سینڈو جیم خانہ کے عقب میں واقع ایک بند مکان کے دروازے کا تالہ توڑ کر کچھ نامعلوم چوروں نے الماری و لوکھنڈی پیٹی میں رکھے ہوئے سونے اور چاندی کے زیورات اور نقد رقم سمیت کل 7,93,484 روپے کے مدعے مال کی ڈکیتی کرتے ہوئے چوری کر لیے ، اس معاملے میں دی گئی شکایت کی بنیاد پر آزاد نگر پولیس اسٹیشن مالیگاؤں گناہ رجسٹر نمبر 142/2024 بھارتیہ نیائے سہینتہ قانون 331 (4), 305 (A), 331 (3) کے تحت 29 جولائی 2024 کو 1 بجکر 23 منٹ مقدمہ درج کیا گیا ،
ڈی واے ایس تیگبیر سنگھ سندھو نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ان کے حکم کے مطابق آزاد نگر پولس اسٹیشن کے انچارج افسر مسٹر۔ Y.R گھوڑپڑے نے تیزی سے تفتیشی دائرہ گھمایا اور آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولس افسر کے ذریعےجائے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موجود نامعلوم افراد کی تفصیل سے تلاش کرتے ہوئے اس کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کیں۔ مشتبہ کی ملی معلومات کی بنیاد پر تکنیکی تفتیش کی تفتیش کرتے ہوئے ملزم 1) شیخ توصیف عبداللہ عرف پاپا عمر 24 سال مرولی ریلوے اسٹیشن کے سامنے، مہاویر نگر، تعلقہ جلالپور، ضلع نوساری ریاست گجرات کو 30/07/2024 کی رات اور مشتبہ ملزم نمبر 2) انصاری ندیم احمد عبدالحمید عمر 32 سال مسلم پورہ، مکان نمبر۔ 20، گلی نمبر 2 ضلع مالیگاؤں ناسک کو 31/07/2024 کی اولین ساعتوں میں گرفتار کرتے ہوئے اسے اعتماد میں لینے کے بعد سونا اور نقدی سمیت 3 لاکھ 28 ہزار 874 روپے مدعہ مال برآمد ہوا ہے ۔ وہیں ملزم نمبر۔1) شیخ توصیف عبداللہ عرف پاپا عمر 24 سال۔ مرولی ریلوے اسٹیشن کے سامنے، مہاویر نگر، جلالپور، ضلع نوساری ریاست گجرات نے مذکورہ جرم کا ارتکاب کے بعد چوری کی گئی دو موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔ ان میں سے ایک موٹر سائیکل منماڑ پولیس اسٹیشن کی حدود سے چوری کی گئی ہے ، مذکورہ جرم کو بے نقاب کرکے قابل ذکر کام کیا گیا ہے۔
اس بہترین کارکردگی کو پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرم دیشمانے ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیکیت بھارتی، ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ تگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر واے آر گھورپڑے، پولیس حولدار 431 قدم ، پولیس نائیک 1595 ناکوڈے ، سپاہی .1466 آجگے، ڈی بی اسکواڈ کے پولیس حولدار 1189 نکم ، سپاہی 3087 سابلے ۔ 3032 سانپ کے علاوہ ڈرائیور سپاہی 2794 پاورا ، پولیس سپاہی 1874 کھیرنار وغیرہ نے انجام دیا ہے۔