مشہور خبریں

نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت دادا پوار سے شکشک سمنوئے سنگھ اور مہاراشٹر ٹیچرس اسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات سالوں سے بغیر تنخواہ کے پڑھا رہے اساتذہ اور اسکولوں کو سو فیصد گرانٹ کا جی آر جاری کیا جائے

مالیگاؤں : مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت دادا پوار سے مالیگاؤں میں آج صبح مرحوم شیخ رشید کے مکان پر شکشک سمنوئے مہا سنگھ اور مہاراشٹر ٹیچرس اسو سی ایشن کی جانب سے ایک مطالباتی مکتوب دیا ۔مالیگاؤں شہر کے تقریباً سو لیڈیز و جینٹس ٹیچرس نے اجیت پوار سے مطالبہ کیا  ہے کہ جزوی گرانٹ یافتہ اسکولوں میں خدمات انجام دے رہے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کو حکومت مہاراشٹر یکم جنوری 2024 سے اضافی گرانٹ اور پرچالت کا فیصلہ منظور کرتے ہوئے جی آر جاری کرے ۔

اجیت پوار سے سنگھٹنا کے ذمہ داران میں مالیگاؤں ہائی اسکول کے شیخ زاہد سر و افتخار انصاری سر، مدر مدر عائشہ اسکول کے ندیم سر، وسیم سر نے کہا کہ 15 نومبر 2011 اور 4 جون 2014 کے مطابق حکومت مہاراشٹر ہر سال بغیر کسی شرط کے مرحلہ وار اضافی گرانٹ نافذ کی جائے ، پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں اور ڈیوژن کو مساوی انکریمنٹ دیا جائے ۔اس کے علاوہ جن اسکولوں کو حکومتی سطح پر خامیاں بتائی گئی ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر درست کیا ہے اور انہیں بھی گرانٹ دیا جائے ۔ پونہ لیول پر اگھوشت اسکولوں کو گرانٹ کا اہل بنا کر تنخواہ منظور کی جائے ۔

اساتذہ نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کے ہم شکر گزار ہیں کہ حکومت نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے سالوں سے گرانٹ کا انتظار کررہے اسکولوں کو 20 فیصد گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد ہم اساتذہ چاہتے ہیں کہ ان اسکولوں کو آپکے دور حکومت میں ہی ہر سال 20 فیصد اضافی گرانٹ مل جاتی ہے تو اس اسکول میں جزوی طور پر گرانٹ یافتہ اساتذہ خود کو محفوظ محسوس کریں گے ۔اسی طرح سو فیصد گرانٹ کا مطالبہ جو کئی سالوں سے زیر التوا ہے کو بھی منظور کیا جائے تو بہتر ہوگا ۔ دریں اثناء حکومتی فیصلہ 12، 15 اور 24 کے مطابق 30 دن کے اندر حکومتی سطح پر خامیوں کو دور کیا جائے۔اسی طرح ہائر سیکنڈری اور کلاس یونٹس کو یکساں انکریمنٹ بھی دیا جائے ۔

ٹیچرس سنگھٹنا کے نمائندہ وفد نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے عاجزانہ گزارش ہے کہ 13 اگست 2024 تک کابینہ کی میٹنگ میں اضافی گرانٹ اور پرچالت کا فیصلہ منظو کرتے ہوئے سرکار اساتذہ کیساتھ مکمل انصاف کریں۔بصورت دیگر اگر 13 اگست 2024 تک اساتذہ کے مطالبہ پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا تو 16 اگست 2024 سے آزاد میدان ممبئی میں جزوی گرانٹ یافتہ اسکولوں کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کی جانب سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار نے کہا کہ میں ممبئی پہنچ کر آپکے مطالبہ پر وزارت تعلیم کے متعلقہ محکموں سے بات چیت کرتے ہوئے جلد ہی فیصلہ کرونگا ۔نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے سنگھٹنا کے وفد کو یقین دلایا کہ سرکار اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ریاست میں کچھ علاقوں میں طلباء اور اساتذہ کی تعداد میں فرق پایا گیا ہے اس لئے گرانٹ کے فیصلے میں تاخیر ہورہی ہیں لیکن جلد ہی اضافی گرانٹ کا جی آر جاری کیا جائے گا ۔اس موقع پر سابق ایم ایل اے آصف شیخ بھی موجود تھے ۔انہوں نے بھی اجیت پوار کو اس مسئلے کو حل کرنے کی گزارش کی ۔یہاں شہر کی پرائیوٹ پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی معلمات و اساتذہ کرام کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.