مشہور خبریں

اسمبلی الیکشن، بجلی سبسڈی، شہری سیاست، وقف بورڈ، کولہاپور مسائل کو لیکر مستقیم ڈگنیٹی کی ابوعاصم اعظمی سے خصوصی ملاقات ،رونق آباد علاقے کے معروف سماجی خادم ایڈووکیٹ توصیف سلیم شیخ کو جلد ہی پارٹی کی اہم ذمہ داری دیئے جانے کا اظہار ،




مالیگاؤں / 12 اگست کو سماجوادی پارٹی مہاراشٹر یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے ساتھیوں سہیل عبدالکریم، ناصر خان کرانہ والا، ایڈوکیٹ توصیف شیخ کے ہمراہ ممبئی میں سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر جناب ابوعاصم اعظمی سے خصوصی ملاقات کی ، اس ملاقات میں کولہاپور معاملہ پر تبصرہ ہوا، وقف بورڈ معاملہ میں سماجوادی کے کردار پر گفتگو ہوئی، بجلی سبسڈی پر اب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اس جانب مستقیم ڈگنیٹی نے توجہ مبذول کروایا تو ابوعاصم اعظمی نے رئیس شیخ کو فون کرکے مکمل تفصیل لیا اور یہ یقین دلایا کہ جلد ہی میں منسٹر چندرکانت پاٹل سے رئیس شیخ کے ہمراہ ملاقات کرکے اس رکے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کروگا. اسی کے ساتھ مستقیم ڈگنیٹی نے ابوعاصم اعظمی کو مالیگاؤں شہر کے موجودہ سیاسی حالات بتایا، سماجوادی پارٹی میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات روز بروز شمولیت اختیار کررہی اور پارٹی کی مضبوطی کی تفصیل بتایا.

 
ابوعاصم اعظمی نے پارٹی کی مضبوط اور شمولیت کا ماحول دیکھ کر کافی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام شامل ہونے والے اشخاص کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے علامتی طور پر ایڈووکیٹ توصیف شیخ کا استقبال کیا اور جلد ہی ایڈووکیٹ توصیف شیخ کو پارٹی کی اہم ذمہ داری سونپی جائے گی ایسا اظہار کیا. ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ مضبوطی کے ساتھ اسمبلی کی تیاریوں میں لگے رہو ہم پوری طاقت، زور و شور کے ساتھ شان ہند نہال احمد کیلئے جیت کی کوشش کرکے اسمبلی ہال پہنچا کر اسمبلی میں میری طاقت بڑھانا ہے. اس موقع پر سہیل عبدالکریم اور ناصر خان کرانہ والا نے ابوعاصم اعظمی سے کہا کہ ہم لوگ گراؤنڈ لیول پر الیکشنی تیاریوں میں لگ گئے ہیں اور ماشاءاللہ حالات پہلے سے بہت بہتر ہوگئے ہیں.
ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ میں جلد ہی مالیگاؤں آؤ گا اور سب سے پہلے پارٹی کو مضبوطی دینے والے نئے افراد کو مل کر اُن کا شکریہ ادا کرو گا اور مالیگاؤں کی سیٹ جیتنا میرے وقار کی جنگ ہوگی .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.