مشہور خبریں

مشن اسمبلی الیکشن : 4 اکتوبر کو انصار جماعت خانہ میں آصف شیخ کی قیادت میں یوتھ اجلاس ,"جوان فکر جوان عزم، بدلے گا اب شہر کا نظم" کا نعرہ لیکر آصف شیخ کو نوجوانوں کا ساتھ ، اجلاس میں شرکت کی اپیل


مالیگاؤں / (پریس ریلیز) عنقریب مہاراشٹر اسمبلی چناؤ کا بگل بجنے والا ہے ۔لیکن اس اسمبلی چناؤ میں سابقہ کی طرح نوجوانوں کو گمراہی سے بچانے اور جوش کیساتھ ہوش سے کام لیتے ہوئے جھوٹ اور دھوکہ بازوں کے فریب سے دور رکھنے اور نوجوانوں کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنے، شہر کی تعمیر و ترقی میں نوجوان کی خدمات حاصل کرنے اور ایک صحت مند ترقی پسند معاشرہ تشکیل دینے کیلئے ایک یوتھ اجلاس کا انعقاد آصف شیخ رشید کی قیادت میں کیا جارہا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے ایک پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دی ۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتا ہے ۔نوجوانوں کی خدمات شہر و ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔لیکن گزشتہ چناؤ میں جس طرح شہر کے نوجوانوں کو جذباتی باتوں میں الجھا کر ووٹ حاصل کی گئی اور اسمبلی چناؤ میں جیت حاصل کرنے والے نے جس طرح دھوکہ دیا ان سب فریب اور مکاری سے نوجوانوں کو آگاہ کرنے کیلئے بھی یہ اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ نوجوان کی انقلابی دستک سے اس شہر کا نقشہ بدلنے اور نیا مالیگاؤں کی تعمیر کیلئے ہم نے "نوجوان فکر نوجوان عزم، بدلے گا شہر کا اب نظم" اور "ہاتھوں میں ہاتھ دو آصف شیخ کا ساتھ دو" کا نعرہ دیا ہے ۔
آصف شیخ نے کہا کہ یہ یوتھ اجلاس حاجی خالد شیخ رشید اور عمران شیخ رشید کی کنوینر شپ میں مورخہ 4 اکتوبر بروز جمعہ کو رات 8 بجے تک انصار جماعت خانہ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔اس پروگرام کے تعلق سے حاجی خالد شیخ و عمران شیخ نے بتایا کہ ہم نوجوانوں کو ساتھ لیکر مشن اسمبلی الیکشن 2024 میں شہر کی تعمیر و ترقی کے نام پر کامیابی حاصل کرینگے اور ان شاء اللہ ہم سب مل کر شہر کو تعمیر و ترقی کی جانب گامزن کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ اس اہم اجلاس میں شہر کے تمام نوجوانوں سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.