مشہور خبریں

لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں پیسے آنا شروع ،وزیر اعلیٰ لاڑکی بہن یوجنا کی تیسری قسط میں کس بہن کو کتنے پیسے مل رہے ہیں ۔۔۔؟

ممبئی : مہارشٹر بھر میں دھوم مچانے والی سرکاری اسکیم چیف منسٹر ماجھی لاڑکی بہن یوجنا کے تحت تیسری قسط کو تقسیم کرنے کا کام حکومت کی جانب سے شروع کردیا گیا ہے ۔  یہ اطلاع کل  ریاستی حکومت نے آج جاری کی تھی ۔  اس اسکیم کا مقصد خواتین کو مالی امداد فراہم کرنا ہے، تاکہ ان کی سماجی اور معاشی حالت بہتر ہو سکے۔ مہاراشٹر بھر میں یہ سرکار ایسی واحد اسکیم ہے جس نے ہر گھر پر اپنا اثر دکھایا ہے ، لاکھوں خواتین اس اسکیم سے جڑ چکی ہے اور جڑ رہی ہے ، مسلم علاقوں میں تو اس اسکیم لئے کوئی بڑے کیمپ کا انعقاد عمل میں آتا نظر نہیں آیا مگر برادران وطن کے علاقوں اور دیہی علاقوں میں سرکردہ افراد ، لیڈران و سیاسی جماعتوں کو جانب سے بڑے بڑے کیمپ لگا کر ہزاروں خواتین کو اس اسکا سے جوڑنے کا کام جنگی پیمانے پر کیا گیا ہے ،

وہیں حکومت نے تمام مستحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ امدادی رقم وصول کرنے کے لیے مقررہ جگہوں اور اپنے بینک سے رابطہ کریں ، خواتین کے بینک کھاتوں میں آرہی رقم کی اطلاع موبائل فون پر مسیج کے ذریعے بھی دی جارہی ہے ۔ جن خواتین کا آدھار بینک اکاؤنٹ سے شیڈنگ نہیں ہوا ہے ، وہ اپنے اپنے بینک سے رابطہ کر اسے فوری طور پر درست کرنے کی اپیل کریں ، لاڈکی بہن کو ملنے والی رقم میں ان خواتین کو 45 سو روپے ٹرانسفر کئے گئے جنہوں نے نیا رجسٹریشن کیا ہے ، اور جن خواتین نے پچھلی دو قسط میں تین ہزار روپے حاصل کر لیا ہے ان خواتین کے کھاتوں میں 15 سو روپے ٹرانسفر کئے جائیں گے ، معلوم ہوکہ اس اسکیم سے اب تک بہت سی خواتین مستفید ہو چکی ہیں، اور اس کے مثبت اثرات ہر جگہ زیر بحث ہیں ۔ 

 حکومت نے یقین دلایا ہے کہ اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ خواتین کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.