پونہ / کل دوپہر (بدھ کو) دو چھوٹی بہنیں اس وقت لاپتہ ہوگئیں جب وہ پونے کے راج گرو نگر میں اپنے گھر کے قریب کھیل رہی تھیں۔ ان کی تلاش کے بعد دونوں لڑکیوں کی لاشیں راج گرو نگر شہر کے قریب ایک عمارت کے پاس ایک ڈرم میں پائی گئیں۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ آٹھ اور نو سال کی دو ننھی بہنوں کو قتل کر دیا گیا۔ دونوں بہنوں کی لاشیں ٹوٹی پھوٹی حالت میں ملیں۔ اس کی وجہ سے راج گرو نگر میں خوف کے ساتھ سنسنی پھیل گئی ہے ۔
دونوں بہنیں بدھ کو راج گرو نگر شہر سے لاپتہ ہوگئیں۔ دونوں بہنیں کل دوپہر اس وقت لاپتہ ہوگئیں جب وہ گھر کے قریب کھیل رہی تھیں۔ ان کی تلاش کے بعد دونوں لڑکیوں کی لاش راج گرو نگر شہر کے قریب ایک عمارت کے کنارے ایک ڈرم میں بکھری ہوئی ملی۔ اب چونکا دینے والی معلومات سامنے آئی ہیں کہ متاثرہ لڑکیوں کے پڑوسی نے یہ حرکت کی ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں بچیاں سگی بہنیں تھیں جن کی عمریں 8 اور 9 سال تھیں۔ متاثرہ خاندان کے گھر کے اوپری منزل پر ایک اچاریہ شخص رہتا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے ان بہنوں کو قتل کیا۔ اس نے دونوں بہنوں کو اپنے گھر میں بلاکر میٹھی میٹھی باتیں کیں اور اسکے بعد اس نے سب سے پہلے ایک بہن کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی۔ لیکن اس وقت اس نے احتجاج کیا، چیخنے کی کوشش کی۔ اس نے بچی کے ذریعے اسکی حرکت کا انکشاف نہ ہو اس ڈر سے ایک بچی کی جان لے لی ، اس کے بعد دوسری بہن نے سارا معاملہ دیکھ لیا تھا اس بات کو لیکر اس نے خوف سے اسے بھی قتل کر دیا۔ اس کے بعد نعشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے گھر کے قریب والی عمارت کے ایک ڈرم میں رکھ دیا ۔
راج گرو نگر پولیس نے ابتدائی طور پر اغوا کا معاملہ درج کیا تھا، تحقیقات کے دوران یہ چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔ اس معاملے میں اچاریہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جب کہ دونوں بہنوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پونے کے سسون اسپتال بھیج دیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ واضح کرے گی کہ اصل میں ہوا کیا تھا۔
دوسری جانب کلیان سے بھی ایک دردناک خبر سامنے آئی ہے جس میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کر کے اسے بھی قتل کر دیا گیا ۔
کلیان سے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ قتل سے پہلے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ نابالغ لڑکی کے قتل کے بعد ماحول گرم ہو گیا ہے۔ اس معاملے کے اہم ملزم وشال گاولی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ وہیں وزیر اعلی دویندر فڑنویس نے پولیس کمشنر کو فون کر وشال گولی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے ساتھ سزائے موت کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا ہے ۔