پارلیمنٹ الیکشن کے بعد اسمبلی سے ایک ماہ قبل ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج ایک ووٹر کی کئی ووٹ شفافیت میں اشکال پیدا کرتا ہے ،ایف ڈی او آفس میں بھرشٹاچاری و بدعنوانی اور ووٹر لسٹ میں بدعنوانی پر انکوائری کا مطالبہ مفتی اسمٰعیل قاسمی ،انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کی بدعنوانی میں سابق آمدار حصہ دار اور کارپوریشن کے آفیسران ملوث ہیں
0
دسمبر 26, 2024
مالیگاؤں / مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی پرانت آفس SDM کے پاس ملاقات کیلئے وفد کی قیادت کرتے ہوئے پہنچے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات پر مفتی اسمٰعیل قاسمی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی او آفس میں بہت زیادہ بدعنوانی بھرشٹاچاری چل رہی ہے ایجنٹ کے ذریعے جو کام آتا ہے وہ ہوجاتا ہے اور وہ عوام جو ایجنٹ کے بغیر اپنا کام کرنا چاہتے ہیں انکا کام نہیں ہوتا اسی طرح ہم نے دو سال سے کئی مرتبہ نشاندہی کی تھی چھ ماہ قبل بھی میٹنگ لگوائی تھی اسکے باوجود وہ کام نہیں ہوا اس ضمن میں آنا ہوا تھا، پرانت آفیسر نتن سدگیر کی موجودگی میں بات چیت ہوئی کہ ایجنٹ لوگوں کے کام پیسے لے کر فوراً کردیتے ہے اور محکمہ کے لوگ یہ بہانا کرنا لوگن نہیں ہو رہا ہے سسٹم ڈاؤن ہے یہ سب بےکار کی باتیں ہیں عوام کے کاموں کیلئے سسٹم بند اور ایجنٹ کے ذریعے کاموں کیلئے سسٹم ایکدم فرسٹ کلاس رہتا ہے دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ الیکشن ہوگیا لیکن اس ایام میں الیکشن یادی کو لے کر شک و شبہات پیدا ہوئے پارلیمنٹ الیکشن کے وقت جو ووٹیں کی تعداد تھی وہ اسمبلی کے وقت 20 روز قبل بڑھی انکی تعداد بہت کم ہیں اور اچانک 20 دن کے اندر ایک ہی ووٹر کی شہر کے دیگر علاقوں میں ووٹ بڑھائی گئی یہی ووٹنگ الیکشن کے وقت ہوئی ہے اسی عنوان کے پیش نظر ملاقات کی گئی، ہم نے پرانت آفیسر نتن سدگیر جو الیکشن ریٹرننگ آفیسر قائم مقام تھے ان سے انکوائری و کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور جو غیر قانونی طور پر ناموں کو ووٹر لسٹ یادی میں شامل کیے گئے ہیں انھیں کٹ کیا جانا چاہیے، بوگس ووٹ کے سوال پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ ووٹر جو ہوتا ہے وہ اوریجنل اصل ہوتا ہے ہم اسے بوگس نہیں بول رہے ہیں بوگس مطلب ایک آدمی کی کئی کئی ووٹ بڑھائی گئی ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے مزید کہا کہ اس میں الیکشن محکمہ بھی برابر کا شریک ہے یا انکی لاپروائی ہے ڈپارٹمنٹ کو صاف شفاف سسٹم بنانا چاہیے اور الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن کو فالَو اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے. انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر میں ایک بہت بڑی بھرشٹاچاری ہے ہمیں یہ معلوم پڑا ہے سابق آمدار شیخ آصف اس میں حصہ دار Partner ہے اس معاملے میں انکے بھائی اور انکے لوگ نظر آئے ہے میڈیا کے لوگ آپ کہہ رہے ہیں جہاں پر بستی نہیں ہے وہاں پائپ لائن ڈالی جا رہی ہے جبکہ انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر وہاں ہوتی ہے جہاں پانی کا استعمال ہوتا ہے بستی جہاں آباد ہوتی ہے لیکن کام کی تعداد بڑھا کرکے یہ سارا کھیل کھیلا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ جہاں انکا وارڈ علاقے میں انکے لوگ کھڑے ہو کر پائپ لائن کا کام کروارہے ہیں اور بل نکلے گا تو انکا بھی شئیر ہیں ظاہر سی بات ہے انکا ہی فائدہ ہے ہم انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کا کام رکوانے کا کام کر رہے ہیں کیونکہ جہاں جہاں انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر ہوئی ہے وہاں ایگری مینٹ معاہدے کے تحت اگر سمینٹ کانکریٹ روڈ کی کھدائی پائپ لائن ڈالنے کیلئے کھدائی کی ہے تو اسکا پیج ورک کام سمینٹ کانکریٹ روڈ میں کرکے دینا، اگر ہاٹ مکس اور بی ایم ڈبلیو اور مٹی میں ہے تو اسی میں پیج ورک کا کرنے کا پابند ہے المیہ اور بدعنوانی یہ ہے کہ جہاں جہاں انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر پر پائپ لائن ڈالی ہے ایک بھی جگہ پر پیج ورک کا کام نہیں کیا گیا ہے ہمیں شک شبہ ہے اس میں کارپوریشن کے اعلی آفیسران بھی ملوث ہیں اور وہ لوگ انکا پورا پورا سپورٹ حمایت کر رہے ہیں ہم نے کوالیٹی پائیدار مضبوطی اور معاہدہ کے تحت کام ہو ورنہ کام بند کیا جائے لیٹر میمورنڈم دیا ہے یہ اسکیم فیل ہے کیونکہ مرکزی حکومت و کارپوریشن کے پیسوں کو لوٹنے کی کوشش پوری منصوبہ بندی ہے آپ دیکھوں گے جہاں بڑے بڑے نالے جہاں پانی کی نکاسی و پانی کے گزرنے کیلئے ناکافی ہوتے ہیں وہاں یہ 6 انچ و 8 انچ کے پائپ لائن ڈال رہے ہیں اتنا سارا پانی کیسے اس میں سے پاس گزرے گا سوال یہ ہے کہ ممبر آف پارلیمنٹ MP اور ممبر آف لیجسلیٹو MLA لیٹر دے رہا پھر بھی کام نہ تو رک رہا ہے نہ ہی کوالیٹی پائیدار ہورہا ہے اس پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا پیسے میں بہت طاقت ہوتی ہے آپ سمجھ سکتے ہیں اس وفد میں محمد حسین انصاری، خالد سکندر، حبیب میاں جی، سمیر سر، یاسین چنگاری، وغیرہ موجود تھے .
-
جدید تر
پارلیمنٹ الیکشن کے بعد اسمبلی سے ایک ماہ قبل ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج ایک ووٹر کی کئی ووٹ شفافیت میں اشکال پیدا کرتا ہے ،ایف ڈی او آفس میں بھرشٹاچاری و بدعنوانی اور ووٹر لسٹ میں بدعنوانی پر انکوائری کا مطالبہ مفتی اسمٰعیل قاسمی ،انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کی بدعنوانی میں سابق آمدار حصہ دار اور کارپوریشن کے آفیسران ملوث ہیں
-
اس سے پرانی