ناسک / ڈنڈوری شہر کے آشرۓ لاج کے ایک کمرے سے کل 20 ہزار 744 روپے مالیت کے جعلی نوٹ، پرنٹرز اور موبائل فون برآمد کرنے کے بعد تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس واقعہ سے ضلع میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
ڈنڈوری پولیس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈنڈوری شہر کے آشرے لاج کے کمرہ نمبر 203 میں جعلی کرنسی نوٹ تیار کیے جارہے ہیں۔ پولس انسپکٹر رگھوناتھ شیگر، اسسٹنٹ پولس انسپکٹر راکیش سنگھ پردیشی نے اس جگہ پر چھاپہ مار کر کل 20 ہزار 744 روپے مالیت کے A4 پیپر، پرنٹر، جعلی کرنسی نوٹ ضبط کرلئے ہیں ۔
دریں اثنا اس معاملے میں کرن دشرتھ مالیکر، دنیشور سدو گائیکواڑ اور انل بالو مالیکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شبہ ہے کہ ان مشتبہ افراد نے پہلے بھی جعلی نوٹ چلائے ہیں۔ اس لیے پولیس مذکورہ گینگ کی گہرائی سے معلومات اور پس منظر کی جانچ کر رہی ہے ۔