ناسک / ناسک کے پاتھرڈی پھاٹہ میں چوپہلی کے قریب ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل پر جارہے ایک 23 سالہ نوجوان کی گردن میں پتنگ کا مانجھا پھنس جانے پر اس کا گلا کٹ گیا جس کے سبب اسکی موت واقع ہوگئی ، یہ معاملہ اندرا نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا ہے ۔ متوفی نوجوان کی شناخت سونو دھوترے (عمر 23 سال) کے طور پر کی گئی ہے جو گجرات کے ولساڈ سے سنکرانتی کے لیے ناسک آیا تھا ۔ چار ماہ بعد اس کی شادی ہونے والی تھی ۔ تاہم، اس سے پہلے ہی دھوترے کی موت نائلون مانجھا کی وجہ سے ہوگئی ۔
سونو دھوترے کے والد کا انتقال اس وقت ہو چکا ہے ۔ اس کا ایک بڑا بھائی، بہن اور ماں ہے اور بھائی ناسک میں ملازم ہیں۔ سونو دھوترے گجرات کے ولساڈ میں میونسپل کارپوریشن میں ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا ۔ اور سنکرانتی کی چھٹیاں منانے کے لیے گجرات سے اپنے بھائی کے پاس ناسک آیا تھا، سونو دھوترے 20 مئی کو شادی کرنے والا تھا۔ تاہم آج تقریباً 12:30 سے 1 بجے کے درمیان موٹر سائیکل نمبر جی جے 15 ڈی ایس 8341 سے پتھرڈیگاؤں سے دیولالی کیمپ جانے والی سڑک پر پاتھرڈی گاؤں چوپہلی کو عبور کرتے وقت اس کا گلا مانجے کی زد میں آکر کٹ گیا ۔ جس کے بعد بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا، کچھ شہری اسے فوری طور پر علاج کے لیے نجی اسپتال لے گئے۔
اندرا نگر پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر موجود پون پردیشی نے اس معاملے کو دیکھا۔ اس نے بھی ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر اگلی کاروائی تیز کردی، یہ دیکھتے ہوئے کہ اس کا علاج کیسے ہوگا۔ تاہم، چونکہ اس کا بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا اور مانجا سے اس کا گلا گہرا کٹ گیا تھا، پرائیویٹ اسپتال کے میڈیکل افسران نے اسے ضلعی سرکاری اسپتال لے جانے کو کہا۔ اس کے علاوہ طبی ذرائع نے بتایا کہ سونو کی موت علاج کے لیے ضلع سرکاری اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد ہوئی۔ اندرا نگر پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ وہیں اکولہ میں بھی ایک نوجوان موٹر سائیکل چلاتے وقت دھوترے نامی نوجوان کا گلا مانجھے کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوگئی ۔