جو اللہ تعالیٰ کیلئے مسجد بناۓ گا اللہ تعالیٰ کل اسکے لیے جنت میں گھر بناۓ گا مسجد و مدرسہ صالحہ عثمان غنی کا سنگ بنیاد مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں ,مسلمانوں کی اوقاف کی املاک پر حکومت کی بری نظر وقف ترمیمی ایکٹ اسی سازش کا حصہ ہے جمعیتہ خاموش خدمت کا پلیٹ فارم ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی
0
جنوری 12, 2025
مالیگاؤں / من بنى لله مسجدًا بنى الله بيتًا في الجنة جو اللہ تعالیٰ کیلئے مسجد بناۓ گا اللہ تعالیٰ اسکے لیے جنت میں گھر بناۓ گا اسطرح کے جملہ سے مسجد و مدرسہ صالحہ عثمان غنی کے سنگ بنیاد کے موقع پر اپنی تقریر کا آغاز مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کیا یاد رہے کہ مالیگاؤں کے علاقہ فارمیسی نگر میں زیر اہتمام جمعیت علماء مدنی روڈ دینی تعلیمی بورڈ کے مسجد و مدرسہ صالحہ عثمان غنی کا بروز اتوار 12 جنوری کو ظہر کی نماز سے قبل 11 بجے کا سنگ بنیاد مفتی اسمٰعیل قاسمی و مفتی حسنین محفوظ نعمانی کے ہاتھوں دیگر علماء و حفاظ عمائدین شہر کی موجودگی میں سنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر مفتی حسنین محفوظ نعمانی نے مقرر خصوصی کے طور پر مسجد و مدرسوں کے افادیت اور اسکے مسائل پر سیر حاصل بیان کیا بعداز صدر جمعیت علماء مالیگاؤں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اسوقت ہم مسجد و مدرسہ کے سنگ بنیاد پر ہمارا یہ عمل کا ثواب اسوقت تک ملتا رہے گا جب تک یہ مسجد رہے گی لوگ نماز پڑھتے و عبادات کرتے رہے گے اور ہم ایمان والے اس جگہ مسجد بناتے ہیں جو جگہ ہماری اپنی ملکیت کی ہوتی ہے ہم سرکاری جگہوں پر روڈ راستوں پر کسی کی جگہ پر ناجائز قبضہ کرکے مسجد تعمیر نہیں کرتے ہیں ہم مسجد وہاں بناتے ہیں جس جگہ کسی خاص شخص کی ملکیت ہو اور اس نے مسجد کیلئے اللہ واسطے وقف کردی ہو اور جو چیز وقف کردی جاتی ہے وہ انسانوں کی ملکیت سے نکل کر اللہ تعالیٰ کی ملکیت میں چلی جاتی ہے وقف املاک کو ہم میں سے نہ کوئی اسے بیچ سکتا ہے نہ ہی خرید سکتا ہے یہی وجہ ہے آج فرقہ پرستوں کو سب سے زیادہ کوئی چیز کھٹکتی ہے تو وہ اوقاف کی املاک ہیں موجودہ حکومت نے اسی کو ختم کرنے کیلئے وقف ترمیمی ایکٹ لایا ہے ہماری عامتہ المسلمین کیلئے وقف کردہ مسجدوں مدرسوں قبرستانوں درگاہوں عید گاہوں و اراضیات پر قبضہ کرکے اپنے اختیار میں لینا چاہتی ہے مسجدوں کی تعمیر انبیائے کرام کی سنّت ہے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جہاں مسلمان ہیں وہاں مسجد ہونی چاہیے آپ کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کے واقعات میں مسجد قباء کی تعمیر کا تذکرہ موجود ہے مزید مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ جمعیت علماء اس سلسلے میں 30 سالوں سے خدمات انجام دے رہی ہیں ہم نام و نمود نہیں کرتے ہیں لوگ کہتے ہیں تنقید کرتے الزام لگاتے ہیں جمعیتہ کیا کرتی ہیں جمعیت خاموش خدمت کرتی ہے مسجدوں کی تعمیر ان مسجدوں میں ائمہ کرام کا تقرر، مسجدوں میں مکتب و مدرسوں کا قیام انکے کیلئے مدرسین کا تقرر کرنا اور جمعیت علماء مدنی روڈ کی جانب سے انکی تنخواہوں کا نظم کیا جاتا ہے جنکی تعداد 195 دیہاتوں پر مشتمل ہے امامت کے فرائض کے ساتھ دینی تعلیم سے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرتی ہیں اور ماہانہ 3 سے چار لاکھ روپے اخراجات صرف ہوتے ہیں جمعیتہ کی خاموش خدمت کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، اور آج اسوقت مسجد کی جگہ کو وقف کرنے والے اور تعمیر میں تعاون کرنے والے احباب کے عمل کو اللہ شرف قبولیت بخشے آمین. اس مسجد و مدرسہ صالحہ عثمان غنی کے سنگ بنیاد کے موقع پر جمعیت علماء مدنی روڈ ارکان و دینی تعلیمی بورڈ و شہر کے عمائدین شہر محلہ فارمیسی نگر کے ساکنین موجود تھے.