مشہور خبریں

جنم داخلہ معاملہ میں آیا سنگین موڑ ، مالیگاؤں شہر میں ای ڈی کی چھاپہ مار کارروائی ،بھاری پولیس فورس کے ساتھ آفیسران نے کارپوریشن ملازم عبد التواب شیخ و غزالہ پروین کے گھر کی تلاشی لی ، نو مقامات پر ای ڈی کی چھاپہ مار کارروائی کی خبر ،ایک بھی روہنگیائی اور بنگلہ دیشی نہیں ملے تو اب ای ڈی کا استعمال ، مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی ہر ممکن قانونی کارروائی کا سامنے کرنے تیار : آصف شیخ


مالیگاؤں: 25 اپریل / جنم داخلہ معاملہ میں اب نیا موڑ آگیا ہے ۔مالیگاؤں پولس کی جانچ کے بعد ایس آئی ٹی کے سپرد جنم داخلہ معاملہ کی جانچ کی گئی جو کہ ابھی جاری ہی تھی کہ اب بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی شکایت پر مہاراشٹر سرکار نے انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کو انکوائری کا حکم دیا ہے! اور اب اس معاملے میں ای ڈی نے مالیگاؤں شہر کے رونق آباد میں رہائش پذیر کارپوریشن کے ملازم عبد التواب شیخ کے گھر کی تلاشی لینا شروع کی ۔صبح سے مالیگاؤں کے نو الگ الگ مقامات پر ای ڈی کارروائی کی اطلاع ہے ۔عبد التواب شیخ پہلے سے اس معاملے میں گرفتار ہے ۔اسی طرح کارپوریشن کی دوسری ملازم اور کیس میں بنائی گئی ملزم غزالہ پروین کے گھر پر بھی ای ڈی کارروائی کی اطلاع سامنے آرہی ہے ۔

جنم داخلہ معاملہ میں اب ای ڈی جانچ جاری ہونے سے مزید سنگین صورتحال سامنے آرہی ہے ۔رونق آباد میں ای ڈی کے آفیسران عبد التواب شیخ کے گھر کی تلاشی میں گھنٹوں مصروف رہیں ۔انکے ساتھ مقامی اور خصوصی پولس بھی موجود تھی ، اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ رشید رونق آباد پہنچے اور انہوں نے عبد التواب شیخ کے گھر حاضری لگائی ۔ای ڈی آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے آصف شیخ نے سوال کیا کہ یہ کارروائی کیوں کی جارہی ہے؟ کیا کوئی پراپرٹی یا روپیہ کا معاملہ سامنے آیا ہے؟ اس پر آفیسران نے کہا کہ ہم جنم داخلہ معاملہ میں انکوائری کررہے ہیں ۔

آصف شیخ نے اس طرح کی معلومات میڈیا نمائندوں کو دی ۔رونق آباد سے آصف شیخ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی قانون کے مطابق ہم ہر انکوائری کا سامنا کرنے تیار ہیں ۔مالیگاؤں کو مرکزی و ریاستی حکومت نشانہ بنا رہی ہے ۔پولس اور ایس آئی ٹی کی کاروائی میں اب تک ایک بھی بنگلہ دیشی و روہنگیائی نہیں ملا تو اب ای ڈی کو استعمال کر مالیگاؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے آصف شیخ نے مزید کہا کہ ای ڈی کیا رپورٹ کرتی ہے کس طرح کی ایف آئی درج ہوتی ہے اس کا خلاصہ ہونے کے بعد ہم مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے لیگل سیل کیساتھ ہر طرح کی قانونی امداد کیلئے تیار ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ مجھکو غزالہ پروین کے ایک رشتہ دار کے ذریعے معلوم ہوا کہ کارپوریشن کی دوسری ملازمہ غزالہ پروین کے گھر بھی ای ڈی کی انکوائری جاری ہے ۔اس پورے معاملہ میں اب آگے کیا ہوتا ہے اس پر پورے شہر کی نظر لگی ہوئی ہے ۔مکمل قانونی تفصیلات پولس کیس اور ای ڈی کی پریس ریلیز کے بعد ہی پتہ چل سکے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.