مشہور خبریں

سعدیہ نسرین خودکشی معاملہ : شوہر شعیب احمد اور سسر شکیل احمد کو مزید 1 دن کی پولیس کسٹڈی ، تین نند کو ملی پیشگی ضمانت ، 21 مئی کو ضمانت پر ہوگی سنوائی

مالیگاؤں / ہزارکھولی میں واقع سسرال میں ہوئی سعدیہ نسرین نامی تین بچوں کی ماں کی خودکشی پر اہل خانہ نے سسرال کے 7 افراد پر لگایا قتل کا الزام ۔

اس معاملے میں۔ ملی تفصیلات کے مطابق ہزارکھولی میں اپنے سسرال میں سعدیہ نسرین کی خودکشی کے بعد عقیل احمد خورشید احمد کی شکایت پر عائشہ نگر پولیس نے شوہر شعیب احمد اور سسر شکیل احمد کو گرفتار ج رفتار کر مقامی کورٹ میں حاضر کیا تھا جہاں عدالت نے اسے 2 دنوں کی پولیس تحویل میں بھیج دیا تھا ، آج دوبارہ انھیں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انھیں دوبارہ ایک دن کی کسٹڈی میں روانہ کیا گیا ہے ، اس معاملے میں دیگر فرار مرحومہ تین بہنوں سے متعلق ضمانت قبل از گرفتاری کو درخواست کورٹ میں داخل کی گئی جس پر دفاعی وکیل نے معزز جج بھگیلے صاحب کو بتایا کے اس معاملے میں تینوں خواتین کا تعلق  اتنا ہے کے وہ سعدیہ نسرین کے شوہر کی بہن ہے ، انکا کوئی رول نہیں ہے ، اگر انکا بہت زیادہ رول رہا تو 498 میں رہے گا ، دفاعی وکیل کی بحث سننے کے بعد معزز جج نے تینوں نند کی انتریم ضمانت منظور کرتے ہوئے عائشہ نگر پولیس کو ھدایت دی کے وہ اینٹی سیپٹری بیل کی تاریخ  21 مئی تک کسی طرح کی کوئی کاروائی نہ کریں ۔ معلوم ہوکہ مرنے والی سعدیہ نسرین کے تین معصوم بچے بھی ہے جس میں 2 بیٹے 1 بیٹی شامل ہیں ۔ اس معاملے میں پولیس اور کورٹ کیا مزید کاروائی کرتی ہیکہ اسکا خلاصہ آئندہ دنوں میں ہوگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.