مشہور خبریں

بارش کا پانی گھر میں آنے پر 25 سالہ نوجوان کا چاقو گھونپ کر قتل ، 6افراد کے خلاف مقدمہ درج ، 1 گرفتار


اگتپوری/ موسلا دھار بارش کی وجہ سے گھر کی چھت پر جمع پانی کو نکالنے کی کوشش کے دوران اپنے کزن کے مکان کی چھت پر پانی گر گیا۔ جس کی وجہ سے آپس میں تنازعہ ہوا اور بات مارپیٹ تک پہونچ گئی ،  اس جھگڑے میں 25 سالہ دنیش بھٹاٹے کی موت ہوگئی ۔ جس کے بعد پروین مچھندر بھٹاٹے نے اس معاملے میں اگتپوری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس واقعہ میں 6 افراد کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق  مشتبہ ملزم دنیشور جگناتھ بھٹاٹے، جو اگتپوری تعلقہ کے ٹیٹولی سے ہے، نے اپنے گھر کی چھت پر پانی گرنے کے بعد جھگڑا پیدا کیا اور پروین مچھندر بھٹاٹے، عمر 29سال ، ساکن ٹیٹولی اور ان کے خاندان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ ملزم راجندر بابو راؤ بھٹاٹے، دیپک راجندر بھٹاٹے، نتن راجیندر بھٹاٹے، مہیش دنیشور بھٹاٹے نے شکایت کنندہ کے بھائی دامو عرف دنیش مچھندر بھٹاٹے کو گھر کے قریب والی بول میں گھسیٹ کر لے گیا اور مارا پیٹا۔ اس مار پیٹ کے دوران ملزم دنیشور بھٹاٹے نے اپنے پاس کا چاقو اپنے بیٹے ملزم رمیش دنیشور بھٹاٹے کو دے دیا ۔
اس کے بعد ملزم رمیش بھٹاٹے نے شکایت کنندہ کے بھائی دنیش مچھندر بھٹاٹے کے سینے کے بیچ میں چاقو گھونپ کر اس کا قتل کردیا ۔ اگتپوری پولیس نے مشتبہ ملزمان دنیشور جگناتھ بھٹاٹے، رمیش دنیشور بھٹاٹے، نتن راجیندر بھٹاٹے، دیپک راجندر بھٹاٹے، راجندر بابو راؤ بھٹاٹے، مہیش دنیشور بھٹاٹے، سبھی ساکن اگتپوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اس دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہریش کھیڈکر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے اور پولیس نے اس واقعہ میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ باقی ملزمان فرار ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ ٹیٹولی گاؤں کی خواتین اور دیہاتیوں نے متوفی کے اہل خانہ کے ساتھ اگتپوری پولیس اسٹیشن پر جمع ہو کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہیں ۔ پولیس انسپکٹر راہول تسرے کی رہنمائی میں پولیس ٹیم مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.