مالیگاؤں / مورخہ 27 مئی بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے مدرسہ ریاض الجنہ(حضرت علی چوک) فردوس گنج مالیگاؤں میں دوسرے سلیب کے کام کے آغاز کی تقریب و دعائیہ مجلس منعقد کی گئی جس کی صدارت شہر کی معروف شخصیت حاجی غفران صاحب قریشی(گڈو حاجی)نے فرمائی اور دوسرے سلیب کےکام کا آغاز جامعہ اکل کوا کے ناظم مکاتب حضرت مولانا جاوید صاحب بوڑکھا ،بانی وناظم حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی و جامعہ اکل کوا کے مؤقر اساتذہ مولانا ہارون صاحب ، مولانا فاروق صاحب پشور قاری اسرارصاحب ،شہر وبیرون شہر کے مہمانان حاجی عتیق صاحب، حاجی عبدالحمید قریشی صاحب، حافظ شفیق صاحب کے دست مبارک سے ہوا۔۔ خصوصی تاثرات مولاناجاوید صاحب بوڑکھا نے پیش کئے ناظم، اساتذہ واراکین کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔۔۔ بعد ازاں حضرت مولانا امتیاز اقبال صاحب بھی تشریف لائے اور دعائیہ کلمات سے نوازا ،
ساتھ ہی ساتھ مدرسہ ہذا کی جدید 6 منزلہ زیر تعمیر عمارت خادم القرآن والمساجد "حضرت مولانا غلام محمد صحب وستانوی رحمتہ اللہ" علیہ کے نام سے موسوم بورڈ کا اجراء بھی حضرت مولانا جاوید صاحب بھوڑکھا،مدرسہ ہذا کےبانی وناظم حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی ،اساتذہ اور تمام مہمانان کرام کے ذریعے عمل میں آیا۔۔
اخیر میں قاری اسرار صاحب کی دعاسے اس تقریب کا اختتام ہوا ، شعبہ نشرواشاعت مدرسہ ریاض الجنہ فردوس گنج،محوی نگر، مالیگاؤں ناسک مہاراشٹرالھند ۔