مالیگاؤں / ناسک ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ بالا صاحب پاٹل ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تیگبیر سنگھ سندھو ، سب ڈویژن اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر سورج گنجال کی رہنمائی میں پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے نئے آفیسر انچارج راہول کھتال کی ہدایات اور رہنمائی میں مطابق مورخہ 20/06/2025 کو خفیہ اطلاع ملی کہ آیان انجم شکیل احمد نامی شخص منشیات والی کوریکس بوتلیں فروخت کر رہا ہے، کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کو مذکورہ شخص پر چھاپہ مارنے کا حکم دیا گیا۔ ٹیم شامل راکیش اوبالے، سنتوش سانگلے، امیش کھیرنار، نوناتھ شیلار، ونود چوہان، سچن راٹھوڑ اور دو پنچ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور رات 8 بجکر 25 منٹ پر آیان انجم شکیل احمد، 19، ساکن بیلباغ مالیگاؤں کو چھاپہ مارکاروائی کے بعد گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے ریکسڈیکس کمپنی کی بوتل ملی جو کہ لوگوں کو نشہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، 3600 سو روپئے مالیت کو بوتلیں برآمد ہوئی ، جو لوگوں کو نشہ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے ، اس کے پاس خریداری کا بل نہیں تھا، نہ اس کے پاس اسے فروخت کرنے کا کوئی لائسنس تھا، نہ ہی کوئی میڈیکل ڈگری اور اس دوائی کو ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اپنے مالی فائدے کے لیے کھلے بازار میں فروخت کرنے کی ممانعت تھی۔ اسے غیر قانونی طور پر بیچنے اور تقسیم کرنے کی نیت سے اس کے قبضے میں پایا گیا، اس لیے اسے گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف پوارواڑی پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 154/2025 این ڈی پی ایس ایکٹ 8 سی، 22 بی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، اس معاملے کی مزید تفتیش اے پی آئی کرن پاٹل کررہے ہیں۔
دوسری کاروائی :
20/06/2025 کو سہیل انصاری محمود احمد، 19 سال ساکن بیت الجلیل مسجد کے پیچھے، پوار واڑی مالیگاؤں، اس کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی کہ وہ پوار واڑی علاقے میں تیز دھار ہتھیار سے دہشت پھیلا رہا ہے، اس پر کاروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف پوارواڑی پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 152/025 آرم ایکٹ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
تیسری کاروائی :
مورخہ 20/06/2025 کو نامعلوم ملزمان نے پوار واڑی اووڑی نالہ میں مویشی ذبح کرنے کے لیے لائے تھے جس کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر 2 الگ الگ چھاپے مارے گئے اور مجموعی طور پر 13 جانور سمیت 1 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کا مال ضبط کیا گیا ہے ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 150/025 قلم 1951/2025 گائے کے ذبیحہ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
