مالیگاؤں / عید الفطر کی جاری چھٹیوں کے درمیان شہر بھر میں مارپیٹ ، غنڈہ گردی کی خبروں نے شہر کا ماحول بدل دیا ، کئی مارپیٹ معاملے میں پولیس نے شکایات ملنے کے بعد مقدمہ درج کیا ،
شہر کے نوجوانوں میں بڑھتی نشے کی لت نے ایک مرتبہ پھر شہر میں غنڈہ گردی اور ہلڑ بازی میں اضافہ کیا ہے ،
کل شہر کے رونق آباد علاقے میں اچانک کچھ نوجوان موٹر سائیکل اور رکشاء میں سوار ہوکر آئے اور لاک ڈاؤن ہوٹل ، سلامت آباد چوک ، بابر ہوٹل ، عبّاس نگر علاقے میں ہاتھوں میں تلوار لہراتے ہوئے مقامی افراد میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ، اس واردات کی خبر ملتے ہی آزاد پولیس انسپکٹر یوگیش گھورپڑے اور انکی ٹیم نے موقع پر پہونچ کا فوری کاروائی شروع کی ، اس دوران نوجوان کا یہ گروپ موقع سے فرار ہوگیا ،
وہیں دوسری جناب داتار نگر علاقے میں رہائش اعجاز احمد گلی میں جاری جھگڑا چھڑانے گیا تھا کی ایسی دوران دو افراد نے اس پر لکڑی ڈنڈے اور کٹر سے حملہ کردیا جس کے سبب اسکا کان کٹ گیا ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے ملزم (1) سلمان شیخ فاروق ساکن داتار نگر ، (2) صدام شیخ فاروق ساکن داتار نگر مالیگاؤں کے خلاف قلم 118(1) ، 115(3) ، 352 ، 351(3) ، 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ وہیں دہشت پھیلانے والے افراد کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔