مشہور خبریں

پوار واڑی پولیس کی 3 کاروائی : حدود میں اسلحہ لیکر خوف کا ماحول پیدا کرنے پر 3 افراد پر مقدمہ درج ، ایک پستول و تیز دھار ہتھیار ضبط

مالیگاؤں / ناسک گرامین ضلع ایس پی بالا صاحب پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی تیغبیر سنگھ سندھو ، ڈی وائے ایس پی سورج گنجال کی رہنمائی اور پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے نئے انچارج آفیسر پی آئے راہول کھتال کی ہدایت پر 19/06/2025 کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کے مطابق نام شیخ علیم شیخ مشتاق عرف شاہ رخ ساکن جمہور نگر،آواڑی نالہ علاقے میں دیسی پستول لیکر گھومنے کی اطلاع ملی ، خبر ملتے ہی مذکورہ شخص پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے اسکے قبضے سے ریوالور برآمد کی گئی ، اس کاروائی میں کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے راکیش اوبالے، سنتوش سانگلے، دادا جی مورے، اتل اہیر، امیش کھیرنار، نوناتھ شیلار، سچن راٹھوڑ، ونود چوان اور انسپکٹر شامل تھے ، شام 4:45 بجے چھاپہ مار کر شیخ علیم  شیخ مشتاق نامی شخص پر چھاپہ مارکر 25 ہزار روپے مالیت کی دیسی پستول کمر سے برامد کی گئی ، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور اس کے خلاف پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں 148/2025 قلم آرمز ایکٹ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 
دوسری کاروائی : 

17/06/2025 کو شاہد حسین عقیل احمد، عمر 19سال ، ساکن نشاط نگر، مالیگاؤں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا جس میں 60 فٹی روڈ علاقے میں تیز دھار ہتھیار کے ساتھ گھوم کر خوف کا ماحول پیدا کررہا تھا ، خفیہ اطلاع ملنے پر اس پر کاروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف پوارواڑی پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 146/025 ہتھیار قائدہ قلم 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

تیسری کاروائی : 

مورخہ 14/06/2025 کوعمران خان یونس خان عمر 19 سال ساکن اخترآباد، مالیگاؤں ، یہ تیز دھار ہتھیار کے ساتھ گھوم رہا ہے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر اس پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے اسکے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 145/2025 اسلحہ ایکٹ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس طرح کی تفصیلات پوارواڑی پولیس کی جانب سے موصول ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.