مشہور خبریں

احمد آباد ہوائی جہاز حادثہ : گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ سمیت تمام 241 مسافر ہلاک ، حیرت انگیز طور پر ایک مسافر محفوظ

احمد آباد / بتایا گیا ہے کہ گجرات کے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے حادثے میں تمام 241 مسافروں کی موت ہو گئی، جبکہ ایک زندہ بچ گیا۔ یہ معلومات ذرائع سے گجرات پولیس کمشنر سے بات کرنے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ اس طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔ اس میں دو پائلٹ ، عملہ کے 10 ارکان اور 230 مسافر شامل تھے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں ایک مسافر بال بال بچ گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوا تھا ۔ ایئر انڈیا کے اس طیارے میں 168 ہندوستانی مسافر، 53 برطانوی مسافر ، 7 پرتگالی مسافر اور ایک کینیڈین مسافر سوار تھا۔ اس کے علاوہ اس طیارے میں 10 کیبن کریو اور 2 پائلٹ تھے۔ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی مسافروں میں شامل تھے۔ یہ طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرا تھا۔ طیارہ ٹیک آف کے 5 منٹ کے اندر ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 700 فٹ سے گرنے کے بعد آگ لگ گئی۔ گجرات کے احمد آباد میں جمعرات کی سہ پہر ایئر انڈیا کا طیارہ گر کر تباہ ہوا ۔ ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 نے ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:39 بجے اڑان بھری۔ طیارہ صرف 5 منٹ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ واقعہ سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ میگھانی نگر کے رہائشی علاقے میں طیارہ گرنے کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی اور علاقے میں ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ حادثے کے بعد طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ ہوائی جہاز کا کنکال رہ گیا ہے۔ حادثے کے بعد فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ ریسکیو اور ریلیف کا کام جائے وقوعہ پر جنگی بنیادوں پر جاری رہا ۔ بی ایس ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے حادثہ پر کام کر رہی ہیں۔ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر بتایا جاتا ہے۔ یہ طیارہ 11 سال پرانا تھا۔ طیارے کے اس حادثے کے بعد ایئر انڈیا کی جانب سے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.