مشہور خبریں

رضاپورہ میں 5 بچوں کے والد عبدالله کیفی نے کی خودکشی ، اہل خانہ غم سے نڈھال

مالیگاؤں / رضا پورہ علاقے میں مشہور و معروف مٹھائی کی دکان کیفی سویٹ اینڈ کول سینٹر والے کے بھائی عبدالله نامی نوجوان کیخودکشی ۔

ملی تفصیلات کے مطابق رضا پورہ گلی نمبر 2 میں رہائش انصاری عبدالله کیفی آج حسب معمول کیفی دکان کھولنے کے لئے آئے مگر دکان نہیں کھولی ، شام تک دکان بند ہونے کے سبب آس پاس کے افراد نے فکر ظاہر کی تب انکے بھتیجے نے دکان میں داخل ہوکر اوپری منزل پر واقع اسٹور روم میں دیکھا تو عبدالله کیفی پھانسی کے پھندے سے لٹکے ہوئے نظر آئے ،

 
فوری طور پر بچے نے والد کو اسکی خبر دی ۔ مرحوم عبدالله کیفی خوش مزاج اور صوم و صلوات کے پابند تھے ، مرحوم کے اس قدم سے اہل خانہ بھی سکتے میں ہے ۔مرحوم کے اہل خانہ میں بیوہ اور 5 پانچ بچے بتائے گئے ہیں ۔ مرحوم عبدالله کیفی محمد لالہ حاجی کے پوتے ، شکیل کیفی کے لڑکے اور مجتبیٰ یاسر ، عبدالرحمن کیفی محمّد عمر کیفی کے بھائی اور حاجی شبّیر پہلوں سویٹ والے کے بھانجے تھے ۔ مرحوم کی تدفین رات ایک بجے بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.