کل 22 جولائی کو کارپوریشن پر کارپوریٹر اسلم انصاری کا دھرنا
0
جولائی 21, 2025
مالیگاؤں / رونق آباد ، محوی نگر ، مولانا حنیف ملی نگر ، فردوس گنج ، سلامت آباد نعمانی نگر گلشن آباد عبّاس نگر سمیت علی اکبر پانی کی ٹنکی کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں میں کئی مہینوں سے پانی کی دشواری کا سامنا ہے ، خواتین اور علاقے کے سرکردہ افراد کی مسلسل مل رہی شکایتوں پر علاقے کے فعال کارپوریٹر اسلم انصاری کئی مرتبہ واٹر سپلائی افسران سے رابطہ کر پینے کے پانی کے مسائل کو فوری حل کروایا ، پر باوجود اسکے مسلسل بڑھتی آبادی اور ناکافی پانی اسٹوریج کے چلتے آس پاس کی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ، وہیں علی اکبر دواخانہ کمپاؤنڈ میں جاری پانی کی ٹنکی کا کام انتہائی ست رفتاری سے جاری ہے۔ پانی کی ٹنکی کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اس ٹنکی کا کام ٹھیکیدار انتہائی سست رفتاری سے کر رہا ہے ، اس کام کو تیزی سے کروانے کے مقصد سے اسلم انصاری نے کل بروز منگل 22 جولائی کو کارپوریشن پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ، علاقے کے عوام سے اس دھرنے میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
