مشہور خبریں

مقررہ مدت سے قبل مردم شماری کے کام کو مکمّل کرنے والا اساتذہ و پربھاگ افسران کا میونسپل کمشنر کی جانب سے اعزاز و استقبال

مالیگاؤں /  قومی اہمیت کے حامل منصوبے 'بھارت جنگننا 2027' کے پہلے مرحلے (گھر شماری) میں، پربھاگ نمبر 4 کے دو نہایت ہی ہونہار اور فرض شناس شمار کنندگان (Enumerators) نے فرض شناسی کی ایک نئی اور روشن تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس عظیم قومی مہم کو سب سے پہلے کامیابی کے ساحل تک پہنچانے کا منفرد اعزاز ہمارے شہرِ عزیز اور بالخصوص پربھاگ نمبر 4 کے ان دو سپاہیوں کو حاصل ہوا ہے جن کی لگن نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ واضح رہے کہ اس کٹھن مہم کے تحت پربھاگ نمبر 4 کے کل 226 بلاکس کی ذمہ داری 38 سپروائزرز اور شمار کنندگان کے کاندھوں پر تھی، ان میں  

1️⃣ پہلے نمبر پرسردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کی ٹیچر محترمہ مومن فاطمتہ الزہرا جمال احمد (ایچ ایل بلاک نمبر 065سپر وائزر سرکل نمبر 11 شمار گھر 243) ،

2️⃣ دوسرے نمبر پرمولانا آزاد ماڈل پری پرائمری اسکول کے جناب محمد فرحان محمد شریف (ایچ ایل بی بلاک نمبر 174 سپر وائزر سرکل نمبر 18 شمار گھر 185) ، 

3️⃣ تیسرے نمبر پر حضرت بی بی فاطمہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کی ٹیچر سعیدہ بانو محمد حنیف قریشی (ایچ ایل بی بلاک نمبر81 سپر وائزر سرکل نمبر 14 شمار گھر158 ) 
 نے اپنے بے پناہ عزم اور غیر معمولی صلاحیتوں  کا مظاہرہ کرتے ہوئے، اس انتہائی پیچیدہ اور اہم ترین کام کو محض 5 دنوں کی قلیل مدت میں مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، ان کی یہ شاندار کارکردگی لائقِ صد ستائش اور قابلِ تقلید ہے ۔
*وہ سحر جس سے لرزتا ہے شبستانِ وجود*.                                                   *ہوتی ہے بندۂ مومن کی اذان سے پیدا*

 اس تاریخی کامیابی کا سہرا بلاشبہ ان مخلص اور دوراندیش رہبروں کی سرپرستی کو جاتا ہے جنہوں نے ہر موڑ پر ان کی رہنمائی کی ، ان میں  پربھاگ آفیسر و انچارجِ مردم شماری جناب سنتوش  گائیکواڑ صاحب اور کوآرڈینیٹر جناب قادری عبد العلیم صاحب کی بروقت حکمتِ عملی، تدبر اور حوصلہ افزائی ، ساتھ ہی سپر وائزر صاحب بالترتیب جناب رام آہیرے ، جناب عارف بیگ مشید بیگ صاحب، جناب پرویز اختر سر صاحب اور  فیلڈ ٹرینرز نے اس وسیع کام کو انتہائی نفاست کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا، جبکہ نامزد سپروائزر کی  فیلڈ معاونت نے اس پورے مشن کو کامیابی کی کلید فراہم کی۔ ان دونوں نوجوانوں کی اس غیر معمولی کامیابی پر آج پورا شہرِ عزیز نازاں ہے اور ہم بارگاہِ احدیت میں دستِ دعا بلند کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت ان کے علم و عمل اور رزق میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے، انہیں زندگی کے ہر امتحان میں سرخروئی و اعلیٰ ترین مقامات سے نوازے، اور ہمیشہ صحتِ کاملہ، تندرستی اور عافیت کے سائے میں رکھے، آمین۔ 
مقررہ مدت سے قبل مردم شماری کے کام کو مکمّل کرنے والا افراد کا مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر رویندر جادھو کی جانب سے استقبال و اعزاز کیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.