جس کی شروعات پانچویں تا دسویں جماعت کیلئے فاؤنڈیشن کورس سے کی جارہی ہے اور جلد ہی یہاں NEET کلاسیس کا بھی آغاز کیا جائے گا ۔ آصف شیخ نے مزید کہا کہ شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن نہ نفع نہ نقصان کی بنیاد پر انتہائی رعایتی فیس میں شروع کیا جارہا ہے تاکہ شہر کی ہر بچی چاہے وہ امیر ہو یا غریب سب کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے ۔خیال رہے کہ آصف شیخ رشید کی شخصیت شہر بھر میں تعلیم دوست کے نام سے ہی معروف ہے ۔ایڈمیشن کیلئے آفس کا وقت روزانہ دوپہر ڈھائی بجے سے شام 7 بجے تک رکھا گیا ہے ۔اس کے علاوہ پانچویں تا دسویں جماعت میں پڑھانے والے قابل اور تجربہ کار انگلش، میتھس، سائنس اور مراٹھی مضمون کے اساتذہ کی اسامیوں کو بھی پر کرنا ہے، خواہش مند ٹیچرس فوری طور پر رابطہ کر سکتے ہیں۔اسی طرح ایڈمیشن اور مزید معلومات کیلئے انچارج کے طور پر عبدالحلیم صدیقی 9823896688 اور جاوید منصوری سر 9225761213 سے ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
شہر کے تعلیمی باب میں ایک اور اضافہ : یکم جون سے شـیخ رشــیـد اِنـسـٹی ٹـیـوٹ میں داخلوں کا آغاز، قابل اساتذہ عریضہ کریں ، صرف لڑکیوں کیلئے پانـچـویں تا دسـویـں جماعت تک کوچنگ کلاسیس کا آغاز خصوصی نظم ، نیٹ کلاسیس کا بھی عنقریب افتتاح
0
مئی 26, 2026
مالیگاؤں : 26 مئی (پریس ریلیز) شہر کے تعلیمی باب میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے خانوادہ شیخ رشید نے آگرہ روڈ بـیسٹ کمپلیکس کے پیچھے برف والا گراؤنڈ،خانقاہ امدادیہ کے پاس شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن برائے نیٹ کلاسیس اور فاؤنڈیشن کورس برائے پانچویں تا دسویں کا نظم کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ کی سرپرستی حفصہ آصف شیخ اور بطور چیرمین ڈاکٹر نمیرہ آصف شیخ و عائشہ آصف شیخ بطور سیکرٹری اپنی خدمات انجام دیں گے ۔یہ کلاسیس صرف لڑکیوں کیلئے رہیگی ۔یکم جون سے صرف لڑکیوں کیلئے پانـچـویں تا دسـویـں جماعت تک کوچنگ کلاسیس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے دی ۔انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ مکمل طور پر AC ایئر کنڈیشن بنایا گیا ہے،
