مشہور خبریں

دلخراش حادثے میں 71 سالہ عبداللہ ماسٹر جاں بحق ، چار سے پانچ افراد زخمی ،سابق ایم ایل اے آصف شیخ، رفیق بھوریہ و یوسف نینشنل نے کی قانونی معاونت ، دوپہر 2 بجے تدفین


مالیگاؤں : نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر واقع مالیگاؤں دھولیہ روڈ پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا ۔ سرکاری بس اس حادثے میں شدید متاثر ہوئی ۔بس میں سوار چار سے پانچ مسافر بھی شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا ہے ۔یہ حادثہ دھولیہ ضلع کی حدود میں پیش آیا ۔بس میں سوار مالیگاؤں کے آزاد نگر کے ساکن شریف ممبر کے بھائی ، عبدالعلیم دیشمکھ (میونسپل کارپوریشن ملازم ) کے سسر شیخ عبد اللہ شیخ بسم اللہ عرف عبد اللہ ماسٹر ملکا پور والے کے سر میں بھی شدید چوٹ لگی ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انہیں وہاں موجود ایمبولینس میں شہر کے نیورو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے معائنہ کے بعد انہیں مردہ قرار دیا گیا ۔اس حادثے میں عبد اللہ سر انتقال کر گئے ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے دی ۔انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اس حادثے کی اطلاع ہم نے دھولیہ و مالیگاؤں پولس کو بھی دے دی ہے اور سول اسپتال میں قانونی امداد کی کارروائی کی جارہی ہے ۔اس حادثہ میں مزید چار سے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔آصف شیخ کے ہمراہ یوسف نینشنل، رفیق بھوریہ، عارف ہٹیلا، احسان شیخ سمیت آزاد نگر کے سیکڑوں افراد سول اسپتال میں موجود رہے اور قانونی امداد فراہم کی ۔مرحوم عبداللہ سر آزاد نگر گلی نمبر تین میں رہتے تھے ۔مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹوں اور ایک بیٹی ہے ۔مرحوم نے ڈونڈائچہ میں درس و تدریس کی خدمات انجام دی اور ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کیساتھ مقیم تھے بقیہ زندگی انہوں نے سماجی و فلاحی خدمات میں گزاری ۔مرحوم کی عمر 71 سال بتائی گئی ۔مرحوم کی تدفین بعد نماز ظہر دوپہر 2 بجے بڑا قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.