مشہور خبریں

انجینئر حبیب الرحمٰن انصاری ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز

مالیگاؤں / شہر عزیز مالیگاوں  کے ایک سپوت جناب انجینئر حبیب الرحمٰن انصاری صاحب کو آج ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ، موصوف نے الیکٹریکل برانچ میں ڈپلومہ اور انجینیرنگ کرنے کے بعد مشکل ترین مقابلہ جاتی امتحانات میں سے ایک GATE داخلہ امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی تھی اور گورنمنٹ کے خودمختار ادارے VJTI سے  M tech مکمل کی ، کچھ عرصہ درس و تدریس کے شعبے سے منسلک رہے ، بعدہ شہر کے تئیں خصوصاً نوجوانوں کے متعلق کڑھن دل میں لئے اپنی اکیڈمی اور کمپنی  بنام SOLARWOL شروع کی جس کے ذریعے سولار پینل کی تنصیب اور نوجوانوں کو اس شعبے سے منسلک کرنے کے لئے کلاسیس کا انتظام کیا ،الحمداللہ ان تمام امور کے ساتھ آج موصوف نے ایک اور تمغہ امتیاز حاصل کرتے ہوئے شہر کا نام روشن کیا ، 
جناب ڈاکٹر حبیب الرحمٰن صاحب نے اندور سے اپنا مقالہ مکمل کیا اور آج انہیں اس کے Viva کے بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی۔ موصوف شہر کے ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد انصاری کے بھتیجے ،سابق صدر بلدیہ شہر کی بزرگ شخصیت ڈاکٹر خلیل احمد انصاری کے نواسے اور ڈاکٹر محمد مصطفی انصاری کے صاحبزادے ہیں ،  ہم موصوف کو بہت ہی مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم دعا گو ہیں اللہ دنیا اور آخرت کی مزید کامیابیاں مقدر فرماے اور دن دونی رات چوگنی ترقی و برکت عطا فرمائے ، آمین یارب العالمین ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.