ناسک/ یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی وزارت داخلہ نے ملک بھر کے پولیس افسران اور ملازمین کے لیے صدر جمہوریہ پولیس میڈلز کا اعلان کیا ہے۔
اس باوقار فہرست میں ناسک گرامین پولیس محکمہ کے ریڈر پی ایس آئے وجے پربھاکر دیورے ، ناسک سٹی پولس فورس کے پولیس سب انسپکٹر سریش صاحب راؤ سوناونے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نریندر سکھرام راوت کا نام شامل ہونے سے پولیس محکمہ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے ۔
ملک بھر کے 1,090 پولیس افسران اور ملازمین کو بہادری، بہترین خدمات اور معیاری کام کے لیے صدر جمہوریہ میڈل کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں مہاراشٹر کے 49 افسران اور ملازمین شامل ہیں۔ دریں اثنا، ناسک دیہی پولیس فورس کے سب انسپکٹرز امول سوریاونشی اور موہن پاٹل کے لیے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اسپیشل سروس میڈلز کا اعلان کیا گیا ہے۔
