مشہور خبریں

رونق آباد مین روڈ کا اتی کرمن ہوا صاف ، روڈ کشادہ ، کارپوریٹر حاجی خالد شیخ رشید کی شہریان سے سڑکوں پر اتی کرمن نہ کرنے کی اپیل ، وارڈ نمبر 17 کے کارپوریٹر خالد حاجی ، اسلم انصاری ، ریاض کچھی و منان سر نے علاقے کا دورہ کر کام کی شروعات کی


مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر کے تمام راستے بے انتہاں آتی کرمن کا شکار ہیں ، بڑھتی آبادی ، سواریوں کی کثرت سے ہر وقت شہر کے تمام راستے ٹریفک جام کی وجہ سے عوامی آمد و رفت میں تکلیف کا سبب بنے ہوئے ہیں ، ایسے میں میونسپل کارپوریشن میں آئے نو منتخب نمائندوں ، میئر ، ڈپٹی ، اسٹینڈنگ چیئرمین و میونسپل انتظامیہ کی ذمہ داری بھی ہے کہ شہر کے تمام راستوں کے آتی کرمن کو صاف کر عوام کے لئے اسکولی طلبہ و طالبات کے لئے راستوں کو کشادہ کریں ، اسی سلسلے کی ایک کڑی آج رونق آباد علاقے میں نظر آئی ، جہاں میئر صحابہ نسرین شیخ کے شوہر کارپوریٹر خالد حاجی نے رونق آباد مین روڈ پر ٹرافک میں دشواری کا سبب بنے آتی کرمن کو صاف کرواتے ہوئے عوام کی آمد و رفت کو مزید بہتر بنانے کیلئے روڈ کو کشادہ کیا ، اسی طرح شہر کے سبھی راستوں کو کشادہ کرتے ہوئے آتی کرمن دستے کے ایک اسکواڈ کو بھی نگرانی کے لئے تعینات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، تاکہ صفائی کے کچھ دن بعد دوبارہ آتی کرمن نہ ہوسکے ، اس طرح کا مطالبہ بھی عوامی سطح پر کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر کارپوریٹر خالد حاجی ، منان سر ، ریاض کچھی ، اعجاز وزیر ، ظہیر حاجی کرانہ والے ، تنویر حاجی فرنیچر والے ،  شاہد قاضی ، شمسو بھائی ، گڈیا سر ، رفیق بھائی سبزی والے ، امام بھیا ، ساجد بھایا ، ارباز بھنگار والا ، میونسپل کارپوریشن دستے میں پربھاگ آدھیکاری سنتوش گائکواڑ ، ایس آئے پریم شندے ، سنئیر کلرک عبدالعلیم دیشمکھ ، سیّد مجیب باغبان و دیگر ملازمین موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.