مشہور خبریں

ای کے وائی سی نہیں کرنے والی خواتین کو دستاویز جمع کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ، محکمہ مہیلا بال وکاس کی وضاحت

ممبئی / "وزیر اعلی لاڈلی بہن " اسکیم کے تحت جن خواتین نے ای-کے وائی سی  نہیں کی ہیں، انہیں حکومتی سطح کی طرف سے ضلع خواتین اور بچوں کی ترقی کے دفتر میں دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے نے بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ خواتین اور اطفال ترقی نے ایسی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
لاڈلی بہن اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والی خواتین کو چایئے کے وہ کسی بھی طرح کی افواہ کا شکار نہ ہو ، محکمہ خواتین و اطفال  کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی ہے جس میں ای کے وائی سی نہ کر پانے والی خواتین کو اپنے کاغذات جمع کرانے کی بات کہی گئی ہو ، آپ کو کسی بھی جگا دستاویز جمع کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، اور نہیں کسی کے بہکاوے میں آنے کی ضرورت ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.